• Home
جمعہ, جون 12, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر آر جے ڈی نے حکومت کو بنایانشانہ

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیار۔تیجسوی

    بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے عدالت عظمی کے فیصلے پر سختی سے عمل کی ضرورت: شاہی امام

احمد بخاری نے آخر میں وزیر اعظم سے سوال پوچھا کہجو کچھ ہورہاہے اور جو اس کے کرنے والے ہیں، وہ آپ کے دوست کیسے ہوسکتے ہیں؟

by Qaumi Tanzeem
نومبر 30, 2024
in قومی خبریں
0
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق جواشاریئےدئے ہیں، ان پر عمل کرنا اور کروانا،روز فتنے نہ پیدا ہوں،اس پر قدغن لگانے کے لئے سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار شاہی امام مولانا سیداحمد بخاری جامع مسجد دہلی نے کل نماز جمعہ سے قبل اپنےخطاب میں کیا ۔کل یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں اکتوبر1991میں بنے پارلیمانی ایکٹ عبادت گاہوں کے تحفظ کا خصوصی قانون پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے واضح تنبیہ کی تھی کہ اس ایکٹ کی رو سے مستقبل میں اس طرح کے مزید فتنوں کو ہوا نہ دی جائے، یہ اب سلسلہ ختم ہوجاناچاہئے لیکن ساتھ میں فیصلے میں کچھ ایسی گنجائش چھوڑدی گئی، جس کاغلط استعمال (مس یوز)اب روز کا وطیرہ بن گیاہے۔ جامع مسجد بدایوں کرناٹک ،مدھیہ پردیش ،اور دیگر ریاستوں میں اس طرح کے دعوے اور سروے کی باتیں نہ ختم ہونے والا یہ سلسلہ شاہی جامع مسجد سنبھل اور 800سال پرانی درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز ؒ تک پہنچ چکاہے۔آخر ہم اس طرح کے معاملات کو کہاں تک لے جاناچاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں بابری مسجد کے حوالے سے تمام زمینی حقائق مسجد کے حق میں ان کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلہ مندر کے حق میں دیا ،ہم روز اول سے عدالتوں کے فیصلے کو ماننے کی اور اپنے آپ کو اس کاپابند رکھنے کی کئی دہائیوں سے برابربات کرتے رہے ہیں۔عدالت کے فیصلے حقائق پر ہوتے ہیں جذبات پر نہیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں یہ واحد فیصلہ جو اکثریت کے مذہبی جذبات کی بنیادپرحقائق سے روگرادانی کرتے ہوئے اس کے حق میں دیاگیامسلمانوں نے اپنا وعدہ نبھایا،عہد کی پابندی کی اور چوں تک نہیں کی۔
احمد بخاری نے دعوی کیا کہ اب یہ سلسلہ سروے سے بڑھ کردنگوں، ہلاکتوں،یک طرفہ زیاتیوں،قیدوبند کی صعوبتوں، اور نفسیاتی محرومیوں کی حدوں کو پارکرتا جارہا ہے۔سنبھل میں ایک ضلع مجسٹریٹ آنافانا میں سروے آرڈر دیتاہے، دو گھنٹے میں اس پر عمل شروع ہوجاتاہے سروے ٹیم تشکیل دی جاتی ہے اور اسی دن سروے بھی کرلیاجاتاہے۔مسجد کمیٹی جو براہ راست فریق ہے جس کے صدرخود وکیل بھی ہیں ان کو بھی سنا نہیں جاتا،ایسی جلد بازی کیوں؟ کیا کسی نئے فتنے کو جگانے کیلئے ایساکیاگیا؟یہ اپنے آپ میں ایک سوال ہے جب کہ پرامن طریقے سے پہلا سروے کرایاگیا ،کمیٹی کے لوگ سنبھل لوک سبھاکے رکن ضیاءالرحمن برق وہاں موجود رہے اور خوش اسلوبی سے یہ کام انجام پاگیا۔
مولانا بخاری نے کہا کہ ایک مرتبہ سروے کرنے میں فیصلے کی گنجائش تھی لیکن پھر دو دن بعددوبارہ سروے بغیر عدالت کی اجازت کے کیاگیا ،صبح نماز فجر کے وقت سروے ٹیم وہاں پہنچتی ہے، اگر ٹیم میں صرف سروے سے متعلق اراکین ہوتے ،تب بھی صبر آجاتا۔لیکن ان کے ساتھ غیر متعلق لوگوں کا نعرے لگاتے ہوئے مسجد میں داخل ہونااس بات کا ثبوت ہے کہ نیت سروے کی کم دنگے کی زیادہ تھی،عوام کااس حرکت پر غصہ آنافطری تھا۔ بعد ازاں حالات بگڑتے گئے گولیاں چلیں،ہلاکتیں ہوئیں، 5 نوجوان بچے لقمہ ءاجل بن گئے ،متعدد لوگ زخمی ہوئے،متعدد گرفتاریاں ہوئیں،سیکڑوں لوگوں کے خلاف مقدمات قائم ہوئے۔شہر میں خوف وہراس کاماحول ہے ۔
انھوں نے کہا کہ زندگی میں کئی بار ایسے لمحات آتے ہیں جب انسان خود کوبے بس اور لاچار محسوس کرتاہے۔ آج یہی حال دنیا میں مسلمانوں کا ہے جہاں وہ سخت آزمائشوں اور امتحانی کیفیت سے گزررہاہے۔ غزہ، لبنان، سیریا، سوڈان،یمن اورعراق کے بے بس عوام دنیائے انسانیت کو پکارہے ہیں لیکن حیوانیت کایہ ننگا ناچ آج بھی برابر جاری ہے۔غزہ میں ہزاروں شہید،ہزاروں زخمی،لاکھوں بے گھراس تباہی اوربربادی کے بعد بھی مسلم ممالک بیدارنہ ہوسکیں تواس کو کیاکہاجاسکتا ہے؟ فلسطین کے نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اور بچوں نے جس صبرکا مظاہرہ کیاہے، ان کی اس ہمت کو سلام ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے جو حالات ہیں اور جس سے آپ اور ہم گزررہے ہیں اب سب کو مل کر یہ طے کرناہوگا کہ ہمارے ملک کوکس طرف جاناہے ،جو ہم نے آئین میں طے کیاہے جس پر آج بھی سب کا اتفاق ہے ۔ آج قیادت وزیراعظم کے پاس ہے اور یہ تمام باتیں ان سے سیدھی جڑتی ہیں۔ اُس سے یہ یقین پیداہوتاہے اور ہونابھی چاہئے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہے برابری اور مساوات ہے اور عدل وانصاف کا دوردورہ ہے۔لیکن ہندوستان کی اقلیتوں میں بالعموم اورمسلمانان ہند میں بالخصوص سابقہ چند برسوں میں احساس محرومی پیداہوئی ہے۔ماضی میں اخلاق اور پہلوخاں کا واقعہ یک طرفہ بلڈوزر ، مساجد،مدارس اور مزارات کی متعدد انہدامی کارروائیاں، ہجومی تشدد کے مجرمین کے گلوں میں پھول پہناکر استقبالیہ دیاجانا۔
انھوں نے کہا کہ مسلمان اگر ذرا احتجاج بھی کرے اور اس میں کچھ نقصان ہوجائے تو اس کی بھرپائی اسی سے کیاجاناان کوجیلوںمیں ڈالنا،ناجائز مقدمات دائر کرنا، توہین رسالت،قرآنی آیات کی بے حرمتی،اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے نہایت گھٹیا زبان کا استعمال یہ سب تو وزیراعظم آپ کے منصب سے میل نہیں کھاتے۔انھوں نے سوال کیا کہ مسلمانانِ ہند اس ملک کے برابرکے شہری نہیں ہیں؟ہریانہ میں کئی سال پہلے فسادہوا، جس میں ہزاروں کروڑوں روپے کی سرکاری املاک کانقصان ہوا،ان فسادیوں سے تو کوئی بھرپائی نہیں کی گئی پھر ہمارے ساتھ ایساکیوں؟ ہمارے خلاف سرکاری کارروائی میں اتنی تیز ی کہ نوٹس نہ دیاجائے یا اتنا کم وقت دیاجائے کہ سامان بھی نہ اٹھاسکیں،مکان بھی ہمارے گرائے جائیں،مسجدیں بھی ہماری شہید کی جائیں،مزارات بھی ہمارے منہدم کئے جائیں اور مقدمے بھی ہم پر قائم کئے جائیں ایسے میں مسلمانوںمیں احساس محرومی پیدا نہ ہوتوپھر کیاہو؟
انھوں نے آخر میں کہا کہ ان کا یہ سوال ہے کہ وزیراعظم صاحب یہ جو کچھ ہورہاہے اور جو اس کے کرنے والے ہیں، وہ آپ کے دوست کیسے ہوسکتے ہیں؟یہ اپنے آپ میں ایک سوال ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے جواشاریئے دیئے گئے، ان پر عمل کرنا اور کروانا،روز یہ فتنے نہ پیدا ہوں،اس پر روک لگانااب آپ کو اس حوالے سے ایک سخت موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اُس روشنی میں جس کاذکر آپ یوم آئین پر کرتے چلے آرہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

راجیہ سبھا کی 41 سیٹوں پر امیدواربلا مقابلہ منتخب
قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے تینوں امیدوار راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2026
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

مرکزی وزارت داخلہ نے سائبر جرائم سے خبردار کرتے ہوئے تفصیلی ایڈوائزری جاری کی

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2026
دہلی پولیس کے چھاپے کے دوران جنوبی افریقی  خاتون چھلانگ لگا کر ہلاک
قومی خبریں

دہلی پولیس کے چھاپے کے دوران جنوبی افریقی خاتون چھلانگ لگا کر ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2026
سونے کی قیمت 72423 روپے فی 10 گرام سے تجاوز
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی

by Qaumi Tanzeem
جون 11, 2026
اتر پردیش میں تبدیلیٔ مذہب روکنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کا حکم
قومی خبریں

اتر پردیش میں تبدیلیٔ مذہب روکنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کا حکم

by Qaumi Tanzeem
جون 11, 2026
5 سالوں میں ملک کی خدمت کے تعلق سے اہم فیصلے کرنے کا وزیر اعظم کا دعویٰ
قومی خبریں

مودی حکومت کے 12 سال پر کانگریس کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
جون 10, 2026
Next Post
اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو سنبھل نہ آنے کا مشورہ

اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو سنبھل نہ آنے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راجیہ سبھا کی 41 سیٹوں پر امیدواربلا مقابلہ منتخب

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے تینوں امیدوار راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب

9 گھنٹے ago
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

مرکزی وزارت داخلہ نے سائبر جرائم سے خبردار کرتے ہوئے تفصیلی ایڈوائزری جاری کی

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem