واشنگٹن:ایلون مسک کے ٹوئٹ کے سی ای او بننے کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ کی اس ویب سائٹ پر نت نئی تبدلیاں نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو (چڑیا) تبدیل کر سکتے ہیں۔ایلون مسک نے ٹوئت کیا کہ ’’جلد ہی ہم ٹوئٹر برینڈ اور چڑیا کو گڈ بائے بول دیں گے۔‘‘ ایک اور ٹوئٹ میں مسک نے لکھا کہ اگر آج رات تک کوئی بہترین لوگو پوسٹ ہوتا ہے تو وہ کل سے اسے لائیو کر دیں گے۔ یعنی ٹوئٹر کا لوگو وہی بن جائے گا۔
ٹوئٹر کا نیا لوگو انگریزی کا لیٹر ’ایکس‘ ہو سکتا ہے۔ دراصل ایلون مسک کو ایکس کافی پسند ہے اور ان کی کمپیوں کے نام میں ایکس کا استعمال کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اسپیس ایکس اور شائی ایسی ہی کمپیاں ہیں جن کے نام میں ایکس آتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کا نیا نام بھی ایکس ہو سکتا ہے۔
ایلون مسک نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایکس نظر آ رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک کو ٹوئٹر کے لیے نیا نام ایکس کافی پسند آیا ہے۔ اس لوگو کو سیویر میرٹ نامی یوزر نے شیئر کیا ہے۔