• Home
اتوار, نومبر 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

راجہ رگھوونشی قتل معاملہ میں سونم رگھونشی کی درخواست ضمانت منظور

دس ماہ جیل میں رہنے کے بعد رہائی متوقع، دیگر ملزمان نے ابھی تک ضمانت کی درخواست نہیں دی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 28, 2026
in قومی خبریں
0
راجہ رگھوونشی قتل معاملہ میں سونم رگھونشی کی درخواست ضمانت منظور

سنسنی خیز ہنی مون قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزم سونم رگھونشی کو عدالت کی جانب سے ضمانت دے دی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، اگرچہ اس کا تفصیلی حکم ابھی جاری نہیں ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ سونم کے اہل خانہ، جن میں ان کے والد اور چچازاد بھائی شامل ہیں، ضمانتی کاغذات مکمل کرنے کے لیے شیلانگ پہنچ چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں آج شام تک رہا کر دیا جائے گا۔

یہ درخواست ایسٹ خاصی ہلز ضلع اور سیشن عدالت کے لیگل ایڈ سیل کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔ سونم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور فرد جرم بھی داخل کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے جانچ میں مکمل تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گی۔ مزید یہ کہ وہ تقریباً 10 ماہ سے جیل میں ہیں، اس لیے انہیں مزید حراست میں رکھنا مناسب نہیں۔

یہ معاملہ گزشتہ سال مئی میں اس وقت سامنے آیا تھا جب اندور کے تاجر راجا رگھونشی اپنی اہلیہ سونم کے ساتھ ہنی مون کے لیے میگھالیہ گئے تھے۔ دونوں 21 مئی کو شیلانگ پہنچے اور 26 مئی کو سہرہ کی سیر کے لیے روانہ ہوئے، تاہم اسی روز دونوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد پولیس، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس، ریاستی آفات سے نمٹنے والی ٹیم اور مقامی افراد نے بڑے پیمانے پر تلاش مہم شروع کی۔

کئی دنوں کی تلاش کے بعد دو جون کو راجا رگھونشی کی لاش سہرہ کے قریب ایک گہری کھائی سے برآمد ہوئی، جس کے بعد اس معاملے نے پورے ملک میں توجہ حاصل کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی، جس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سونم کے راج کشواہا کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں نے مبینہ طور پر مل کر راجا رگھونشی کے قتل کی سازش رچی۔

پولیس کے مطابق اس سازش میں تین دیگر افراد، وشال چوہان، آکاش راجپوت اور آنند کرمی کو بھی شامل کیا گیا، جنہیں بھاڑے پر بلایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ان افراد نے سونم کی موجودگی میں راجا رگھونشی کو کھائی میں دھکیل کر قتل کیا۔ واقعہ کے ایک ہفتے کے اندر ہی تمام پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔پانچ ستمبر کو پولیس نے تقریباً 790 صفحات پر مشتمل فرد جرم عدالت میں داخل کی، جس میں قتل کی پوری سازش اور ملزمان کے کردار کی تفصیل پیش کی گئی۔ تاہم تمام ملزمان نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بھوٹان میں برفانی جھیل ’سنتافو‘ پھٹنے سے تباہی
قومی خبریں

بھوٹان میں برفانی جھیل ’سنتافو‘ پھٹنے سے تباہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 30, 2026
ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 30, 2026
کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان
قومی خبریں

پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک  موبائل چارج نہیں کیا جا سکے گا
قومی خبریں

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج نہیں کیا جا سکے گا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 28, 2026
کینیڈا میں سمندری طوفان ’لی‘ کی وجہ سےبجلی غائب
قومی خبریں

سمندری طوفان ’ارنب‘آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب پہنچا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 28, 2026
ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج 16ویں روز بھی جاری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 27, 2026
Next Post
راہل گاندھی کا انڈمان نکوبار جزائر کا دورہ

راہل گاندھی کا انڈمان نکوبار جزائر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سکھ فار جسٹس کے دہشت گرد پنوں کی جانب سے بھگونت مان کو جانے سے مارنے کی دھمکی

اسمبلی انتخاب سے قبل پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا

8 گھنٹے ago
حوثی باغیوں کی حراست میں اقوام متحدہ کے ملازم کی موت پر سکریٹری جنرل  کا اظہار افسوس

حوثی باغیوں کی حراست میں اقوام متحدہ کے ملازم کی موت پر سکریٹری جنرل کا اظہار افسوس

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem