• Home
منگل, جولائی 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    کیا نماز ہمارے سماج کا حصہ نہیں؟منوج جھا کا تلخ سوال

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کیلیے حج پرمٹ کا اجرا ء شروع

    2026 میں سفر حج پر جانے والوں کے لیے حج کمیٹی کی طرف سے تیاریاں شروع

    اویسی کی جانب سے کے سی آر کو تیسرا محاذ تشکیل دینے کا مشورہ

    بہار میں غریبوں کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنے کی سازش-اویسی

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد نے آر جے ڈی کے قومی صدر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    ووٹر لسٹوں کی گھر گھرجا کر تصدیق پر غور

    بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

    بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لےآیا ۔ شہباز شریف

رخصت پذیروزیراعظم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف ماضی کی تاریکیاں ختم نہیں کیں بلکہ روشن مستقبل کے چراغ بھی روشن کئے۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2023
in عالمی خبریں
0
پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لےآیا ۔ شہباز شریف

اسلام آباد :پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے راستے سے اقتدار میں آئے اسی راستے سے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق پاکستانی عوام سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے مسٹرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت اور ریکارڈ گواہی دےگا کہ مختصر ترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو بدترین طوفانوں سے بچا کر پر امن ساحلوں کی طرف واپس لے آئے ہیں، سابق حکومت شرائط کی جن زنجیروں میں پاکستان کو جکڑ گئی تھی وطن کو ان سے آزاد کرایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف ماضی کی تاریکیاں ختم نہیں کیں بلکہ ہم روشن مستقبل کے چراغ بھی روشن کر کے جارہے ہیں، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں، وطن دشمن پاکستان میں وہ منظر دیکھنا چاہتے تھے جو دنیا نے سری لنکا میں دیکھا تھا،لیکن وطن دشمنوں کی سب سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہوگئیں، مہنگائی ہوئی پر اشیاء کی قلت نہیں ہوئی۔
انہوں نےکہا کہ قرض لینا کوئی کامیابی نہیں، 16 ماہ کانٹوں پرچلنےکا سفرتھا، اس وقت اگر فوری انتخابات کروالیتے تو ہمیں سیاسی فائدہ ہوتا، ہم نے سیاسی خودغرضی نہیں کی قومی مفادات کوترجیح دی، ایک طرف ریاست دوسری طرف سیاست تھی، ہم نے ریاست بچانےکا فیصلہ کیا، ہم نے اللہ کا نام لے کرمشکل فیصلےکیے، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوجاتی، نہ دوائی ملتی نہ پیٹرول، صرف افراتفری اور ہنگامے ہوتے، وطن دشمن خوفناک مناظر دیکھنا چاہتے تھے، خود غرضوں کو صرف اپنی سیاست پیاری تھی، سب سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قومی مفادات پرآنچ نہیں آنے دی، دوست ممالک کا اعتماد بحال کیا، سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھاما، معاشی مشکلات کے باوجود کمزور طبقے کو ریلیف دیا، پانچ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا جو 6 سال کی بلند ترین سطح ہے، میڈیا کو آزادی دی اور میڈیا ورکرز کو حقوق دیے، 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کو نقد اور اشیاء کی صورت میں 100 ارب روپے تقسیم کیے، دانش اسکول کا دائرہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت سرکاری عمارتوں کو جلایا گیا،فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، 9 مئی کا دن قوم کبھی نہیں بھلاسکےگی، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
اسد الدین اویسی کی دہلی واقع  سرکاری رہائش گاہ پر حملہ،پولیس جانچ میں مصروف

اسد الدین اویسی کی دہلی واقع سرکاری رہائش گاہ پر حملہ،پولیس جانچ میں مصروف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف

5 گھنٹے ago
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی

آج سےانڈین ریلوے میں نیا ریزرویشن سسٹم

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem