• Home
پیر, ستمبر 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں جے ایس ایس سی-سی جی ایل سمیت متعدد امتحانات منسوخ

راہل گاندھی نے ہیمنت سورین کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ وہ احتجاج کرنے والے طلبا سے بذاتِ خود ملاقات کریں اور ان کی تشویش سنیں

by Qaumi Tanzeem
اگست 18, 2026
in ریاستی خبریں
0
ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرہ مہنگا ثابت ہوا

رانچی: جھارکھنڈ میں سرکاری مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج کے درمیان وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پیر کو بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹی ڈی پی ایل کے ذریعے منعقد جے پی ایس سی-2014، جے پی ایس سی-2011-2013 اور جے ایس ایس سی-سی جی ایل امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ان امتحانات کے جاری کیے جا چکے نتائج بھی منسوخ کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی ایل کے ذریعے ان امتحانات میں منتخب ہونے والے تمام امیدواروں کا انتخاب بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ وہ رانچی میں احتجاج کرنے والے طلبا سے بذاتِ خود ملاقات کریں اور ان کی تشویش سنیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پُرامن احتجاج کے آئینی حق کو جمہوریت کا بنیادی ستون سمجھتی ہے اور پیپر لیک و تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کی حمایت کرتی رہی ہے۔

یہ اعلان رانچی میں امیدواروں کے 24 روزہ احتجاج کے دوران سامنے آیا ہے۔ امیدوار امتحانات کے انعقاد میں شفافیت، مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات، متنازع امتحانات کی منسوخی اور مستقبل میں پیپر لیک اور دھاندلی روکنے کے لیے مؤثر نظام قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

طلبہ رہنما دیویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ امتحانات کی منسوخی کے اعلان کے باوجود اصلاحات کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات لے کر آئے تھے اور اگر مطالبات پورے ہو جاتے ہیں تو آگے احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ طلبہ سرکاری نوٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

مہتو نے کہا کہ ان کا مطالبہ ایسا نظام قائم کرنے کا ہے جس میں حکومت انہیں اس بات کی ضمانت دے کہ مستقبل میں دوبارہ پیپر لیک یا کسی طرح کی دھاندلی نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت ٹی ڈی پی ایل کے ذریعے منعقد امتحانات کی جانچ کرانے کی بات کہہ چکی تھی۔ اب وزیر اعلیٰ نے امتحانات، ان کے نتائج اور ان امتحانات کے ذریعے ہونے والے انتخاب، تینوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کی دیر شام ریاستی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ہیمنت سورین نے یہ بھی اعلان کیا کہ جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی اے ایس افسر امیتابھ کوشل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے اعلان کو جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی امیدواروں کے طویل عرصے سے جاری احتجاج کے تناظر میں حکومت کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ امیدواروں کا احتجاج رانچی میں مسلسل جاری ہے اور وہ امتحانی عمل میں شفافیت اور مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا
بہار

پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور گریڈیہ سے رکن اسمبلی سدیویہ کمار سونو کا انتقال
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور گریڈیہ سے رکن اسمبلی سدیویہ کمار سونو کا انتقال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد
بہار

’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری
بہار

سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر
بہار

پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے
بہار

پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
Next Post
ذات پر مبنی مردم شماری میں او بی سی زمرہ غائب، کانگریس کا اعتراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی

3 گھنٹے ago
بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔مایاوتی

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان بہوجن سماج پارٹی میں بڑی تبدیلی

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार