• Home
منگل, مارچ 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2025
in قومی خبریں
0
راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

شیلانگ: مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے تاجر راجہ رگھونشی کی موت کے معاملے میں میگھالیہ پولیس نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سونم رگھونشی نے اپنے شوہر راجہ کی موت کو ایک حادثہ یا خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاکہ قتل کے جرم کو چھپایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق راجہ کی موت دوپہر تقریباً ایک سے ڈیڑھ بجے کے درمیان ہوئی، جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے 2 بج کر 15 منٹ پر ایک پوسٹ کی گئی۔ شک ہے کہ یہ پوسٹ سونم نے راجہ کے فون سے کی اور پھر فون کو راجہ کے ساتھ کھائی میں پھینک دیا۔ اس عمل نے سونم کی نیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔فی الحال سونم رگھونشی سمیت پانچ ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ان تمام کے درمیان تعلقات اور بات چیت کی نوعیت کو لے کر تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) سونم سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے اور 13 اہم سوالات کی بنیاد پر اس کی نیت، سازش اور کردار کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سونم سے پوچھا گیا کہ ہنی مون کے لے میگھالیہ کے سفر کا منصوبہ کب بنایا گیا؟ واپسی کی ٹکٹ کیوں نہیں لی گئی؟ کیا یہ پہلے سے سوچا گیا منصوبہ تھا؟ مزید برآں، پولیس نے راج کُشواہا سے سونم کے تعلقات پر بھی سوالات کیے، کیونکہ دونوں کے درمیان متواتر رابطے کے ثبوت ملے ہیں۔ چیٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہنی مون کے دوران بھی سونم راج سے رابطے میں تھی۔

پولیس نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ سونم اور راجہ کے ساتھ میگھالیہ میں موجود تین ہندی بولنے والے افراد کون تھے، جنہیں 23 مئی کو ماؤلاکھیات میں سونم کے ساتھ دیکھا گیا۔ مقامی گائیڈ البرٹ پی ڈی نے پولیس کو بتایا کہ سونم نے 22 اور 23 مئی کو اس کی خدمات لینے سے انکار کر دیا، جو مشکوک بات ہے۔ البرٹ کے مطابق جن تین افراد کو سونم نے اس کے پاس آنے سے روکا، وہی بعد میں راجہ کی موت سے جڑے پائے گئے۔پولیس کے مطابق راجہ کی اسمارٹ واچ اور فون سے ملنے والی لوکیشنز ان تینوں افراد کے ساتھ ملتی ہیں۔ مزید یہ کہ سونم کے زیورات جوں کے توں تھے لیکن راجہ کا تقریباً 10 لاکھ روپے کا سونا غائب ہے۔ پولیس نے سونم سے پوچھا کہ کیا یہ سب سازش کا حصہ تھا؟ کیا یہ سب پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا؟

راجہ کی والدہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ راجہ میگھالیہ نہیں جانا چاہتا تھا اور سونم کے دباؤ میں گیا۔ شادی کی ویڈیوز میں سونم کی بےرغبتی اور اداسی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے سوال اٹھایا کہ اگر وہ خوش نہیں تھی تو اس نے شادی کیوں کی؟ کیا راج کُشواہا کے ساتھ مل کر سونم نے راجہ کو قتل کرنے کی سازش رچی؟ رپورٹ کے مطابق، پولیس کے پاس موجود ثبوتوں کی بنیاد پر سونم اور راج کُشواہا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن کا 89 برس کی عمر میں انتقال
قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن کا 89 برس کی عمر میں انتقال

by Qaumi Tanzeem
مارچ 3, 2026
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے  اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان
قومی خبریں

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مارچ 3, 2026
دہلی سے خلیجی ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازیں منسوخ
قومی خبریں

دہلی سے خلیجی ممالک کے لیے 100 سے زائد پروازیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 3, 2026
جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش
قومی خبریں

جے این یو میں لانگ مارچ کے بعد 14 گرفتاریاں

by Qaumi Tanzeem
مارچ 2, 2026
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
قومی خبریں

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 2, 2026
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی
قومی خبریں

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
Next Post
احمد آباد طیارہ حادثے میں کل  265 افراد ہلاک

احمد آباد طیارہ حادثے میں کل 265 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن کا 89 برس کی عمر میں انتقال

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن کا 89 برس کی عمر میں انتقال

11 گھنٹے ago
مدھیہ پردیش میں ٹول وصولی کو لے کر بڑا تنازعہ

مدھیہ پردیش میں ٹول وصولی کو لے کر بڑا تنازعہ

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem