حیدرآباد: اے ریونتھ ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کی شکل میں عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں گورنر ڈاکٹر تاملیسائی سندرراجن نے اے ریونتھ ریڈی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا، جب کہ مالو بھٹی وکرمارکا نے ان کے نائب کے طور پر حلف لیا۔ این اتم کمار ریڈی، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، پونم پربھاکر، داساری انسویا، دامودر راجہ نرسمہا، ڈی سریدھر بابو، تھملا ناگیشور راؤ، پونگولیٹی سری نواسا ریڈی، کونڈا سریکھا، اور جوپلی کرشنا راؤ کی حلف برداری وزراء کی شکل میں ہوئی ۔
کانگریس قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور کرناٹک کےڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار سبھی اس موقع پر موجود رہے۔ خیال رہے کہ ریونت ریڈی 2014 میں تشکیل پانے والے تلنگانہ کے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جن کا تعلق کانگریس سے ہے۔ کانگریس کے نو منتخب ارکان اسمبلی کی اکثریت ان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حق میں تھی۔