حیدرآباد:تلنگانہ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آٹو ڈرائیور کی شرٹ پہن کر ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا اور محنت کش طبقہ کا دل موہ لیا۔سیاست نیوز کی خبر کے مطابق حیدرآباد میں منگل کو آٹو ڈرائیورس، کیب ڈرائیورس، صفائی ورکرس اور ڈیلیوری بوائز کے ساتھ ملاقات کے موقع پر راہل گاندھی محنت کش طبقہ کے درمیان گھل مل گئے۔ انہوں نے ہر کسی کی پوری دلچسپی سے سماعت کی اور درمیان میں سوالات بھی کئے۔
ملاقات کے آخر میں راہل گاندھی نے آٹو ڈرائیور یونیفارم کی شرٹ پہن لی اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ گروپ فوٹو لی۔ انہوں نے صفائی مزدور خواتین اور زوماٹو اور سوئیگی کے ڈیلیوری بوائز کے ساتھ بھی گروپ فوٹو لی۔ راہل گاندھی کی سادگی سے سب لوگ متاثر ہوئے۔ کئی ورکرس نے راہل کے ساتھ علحدہ سیلفی لی۔