نوئیڈا۔ اس وقت سیما حیدر سے متعلق بڑی خبر سامنے آ رہی ہے جہاں کرنی سینا نے ان کے لیے پاکستان کا ٹکٹ بک کرایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرنی سینا کے ضلعی صدر منیش سنگھ نے سیما حیدر کو 33000 روپے دے کر 31 دسمبر کے لیے ممبئی سے کراچی کا ٹکٹ بک کرایا ہے۔ دوسری طرف منیش سنگھ، اس ٹکٹ کو لے کر بحثوں کا بازار گرم ہے۔
منیش سنگھ نے کہا کہ ہم لوگوں نے سیما کیلئے پاکستان کا ٹکٹ کرا دیا ہے۔ سیما حیدر خفیہ ایجنسی سے جڑی ہے۔ ان کے والد اور چچا دونوں پاک فوج میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجازت ملنے کے بعد سیما کے چار بچوں کا بھی ٹکٹ کرادیا جائے گا۔ سیما کو ایئرپورٹ تک چھوڑیں گے اور 50,000 روپے کی مالی مدد بھی کریں گے۔ انتظامیہ سے اجازت لے کر ٹکٹ دینے سیما کے گھر جائیں گے۔
دوسری جانب منیش سنگھ نے سیما حیدر پر بننے والی فلم کے بارے میں کہا کہ اگر امیت جانی فلم ریلیز کریں گے تو ہم دیکھیں گے۔ لیکن، سیما حیدر پر بننے والی فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ ضرورت پڑی تو ہم امیت جانی کا ٹکٹ بھی کروا کر پاکستان بھیج دیں گے۔ اس کے ساتھ کرنی سینا امیت جانی کی پوری جائیداد بھی خرید لیں گے۔
کرنی سینا کے لیڈر منیش نے کہا کہ چاہے تو سچن کا خاندان بھی ساتھ جا سکتا ہے۔ کرنی سینا کے ضلع صدر ٹھاکر منیش سنگھ نے سیما حیدر کا ممبئی سے کراچی کا ٹکٹ کرا دیا ہے۔ انہوں نے سیما حیدر پر کئی سوالات اٹھائے۔ منیش سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں ہندو خواتین کی تبدیلی مذہب ہو رہا ہے۔ کرنی سینا کے منیش سنگھ نے کہا کہ وہ سیما کو پاکستان بھیج کر رہیں گے۔ نئی نسل خراب ہو رہی ہے، پبجی کھیل رہی ہے۔