• Home
پیر, ستمبر 14, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اکھلیش یادو کے مسجد میں بیٹھنے پر سیاسی ہنگامہ

تصویر سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہب کے نام پر سیاست قرار دیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2025
in قومی خبریں
0
اکھلیش یادو کے مسجد میں بیٹھنے پر سیاسی ہنگامہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے دہلی کی ایک مسجد میں بیٹھنے پر  سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مسجد میں اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اور دیگر پارٹی ارکان کی موجودگی کی تصویر سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذہب کے نام پر سیاست قرار دیا، تاہم ایس پی قیادت نے وضاحت دیتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکھلیش یادو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جس پر بی جے پی نے اعتراض کیا اور الزام لگایا کہ سیشن سے قبل مسجد میں ملاقات دراصل سیاسی مقاصد کے تحت کی گئی تھی۔ بی جے پی ترجمانوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔

تاہم اس تنازعہ پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان محب اللہ ندوی نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ مسجد آمد میری گزارش پر ہوئی تھی۔ سیشن شروع ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا تو میں نے اکھلیش جی سے کہا کہ قریب ہی پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد ہے، اگر آپ چاہیں تو چلیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں تھا، اس مسجد میں اس سے پہلے بھی کئی وزرائے اعظم تشریف لا چکے ہیں۔‘

محب اللہ ندوی نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی بلاوجہ مذہبی رنگ دے کر تنازع کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ مسجد میں کوئی پارٹی میٹنگ نہیں ہوئی۔ ہم نے صرف ملاقات کی اور واپس پارلیمنٹ چلے گئے۔‘‘ واضح رہے کہ محب اللہ ندوی گزشتہ 15 برس سے پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد کے امام بھی ہیں اور ان کی دعوت پر ہی اکھلیش یادو وہاں گئے تھے۔

اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان اویدھیش پرساد نے بھی وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی محض گمراہ کن بیانات دے کر سستی سیاست کر رہی ہے۔ ہمارے لیڈر مسجد میں کسی بھی مذہبی یا سیاسی سرگرمی کے لیے نہیں گئے بلکہ صرف چائے کی دعوت پر وہاں پہنچے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اگر کسی رکن پارلیمان کو اس کے ساتھی نے چائے کی دعوت دی ہو اور وہ وہاں چلا جائے تو اس پر واویلا مچانا بی جے پی کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ اکھلیش یادو یا پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر براہِ راست بیان نہیں آیا، تاہم دونوں ارکانِ پارلیمان کی وضاحت کے بعد سماجوادی پارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ دورہ نہ تو سیاسی نوعیت کا تھا، نہ ہی اس میں کسی قسم کی میٹنگ ہوئی۔ یہ محض ایک معمولی اور نجی نوعیت کی ملاقات تھی۔تجزیہ نگاروں کے مطابق بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سیاسی کشمکش کے ماحول میں معمولی واقعات کو بھی تنازع کی شکل دی جا رہی ہے، تاکہ فرقہ وارانہ صف بندی کو ہوا دی جا سکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہندوستان کی جانب سے  عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گایا پر حملے کی مذمت
قومی خبریں

ہندوستان کی جانب سے عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گایا پر حملے کی مذمت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 14, 2026
ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ
قومی خبریں

ایرانی صدر کی بیٹی زہرا کا ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ اور ’برکس بازار‘ کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر
قومی خبریں

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم
قومی خبریں

لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج
قومی خبریں

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات

Next Post
لوک سبھا سےمزید دو ممبران معطل

ایس آئی آر کے عمل پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہندوستان نے آٹھویں مرتبہ خواتین ایشیا کپ جیتا

2 گھنٹے ago
ہندوستان کی جانب سے  عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گایا پر حملے کی مذمت

ہندوستان کی جانب سے عمان کے ساحل پر تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گایا پر حملے کی مذمت

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार