• Home
پیر, ستمبر 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ایس آئی آر کے عمل پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری

انتخابی عمل میں چھیڑ چھاڑ اور جمہوری حقوق کی پامالی کے الزامات کے ساتھ انڈیا اتحاد نے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2025
in قومی خبریں
0
لوک سبھا سےمزید دو ممبران معطل

نئی دہلی: بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن – ایس آئی آر) کے عمل پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ انتخابی عمل میں چھیڑ چھاڑ اور جمہوری حقوق کی پامالی کے الزامات کے ساتھ انڈیا اتحاد نے پارلیمنٹ کے باہر آج بھی زبردست مظاہرہ کیا، جس میں کانگریس، آر جے ڈی، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، چوتھے دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں احتجاج شروع کر دیا۔ اس احتجاج کی خاص بات یہ رہی کہ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں، جس سے اس مسئلے کو مزید اہمیت حاصل ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، ’ایس آئی آر- جمہوریت پر حملہ‘۔

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے بعد ایوان میں بھی اپوزیشن ارکان نے اس مسئلہ پر شدید احتجاج کیا، جس کے سبب کارروائی نہیں چل سکی اور ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ کانگریس جنرل سیکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے سخت الفاظ میں کہا، ’’یہ لوگ ملک کی جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔ خود ان کے اپنے ارکان بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ عمل جمہوریت پر حملہ ہے۔‘‘

اسی طرح لوک سبھا میں کانگریس کے نائب لیڈر گورو گوگوئی نے حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’’اپوزیشن پچھلے تین دنوں سے احتجاج کر رہی ہے، مگر حکومت نے اب تک واضح نہیں کیا کہ آیا ایس آئی آر پر کوئی بحث ہوگی یا نہیں۔ وہ خاموش ہیں، اور عوام کے ووٹ کے حق کو چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

کانگریس لیڈر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ادارہ غیرجانبدار نہیں رہا بلکہ ایک خاص پارٹی کا دفتر بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کمیشن کو چاہیے کہ اپنے اندر جھانکے اور سابقہ چیف الیکشن کمشنرز سے سیکھے جنہوں نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

اپوزیشن کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے نام پر ووٹر لسٹ میں دانستہ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے اور الیکشن کمیشن اپنی پوزیشن واضح کرے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی
قومی خبریں

دہلی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد 6 ہو ئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
دہلی کے ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم
قومی خبریں

دہلی کے ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

بلڈوزر تفریق اور نفرت پر مبنی سیاست کی علامت بن چکا ہے-مولانا ارشد مدنی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی، اب تک 20 مدارس مکمل طور پر بند
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی، اب تک 20 مدارس مکمل طور پر بند

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
جھیرم گھاٹی نکسلی حملہ معاملہ:  10 ملزمان قصوروار قرار
قومی خبریں

جھیرم گھاٹی نکسلی حملہ معاملہ: 10 ملزمان قصوروار قرار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
اگر یوپی کے ضمنی انتخابات ایمانداری سے ہوئے تو بی جے پی  کی شکست یقینی -عمران مسعود
قومی خبریں

سہارنپور میں مسجد کے انہدام پر عمران مسعود کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2026
Next Post
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں دردناک سڑک حادثہ

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں دردناک سڑک حادثہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی

دہلی میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد 6 ہو ئی

2 گھنٹے ago
بہوجن سماج پارٹی لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔مایاوتی

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان بہوجن سماج پارٹی میں بڑی تبدیلی

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem