چھترا پتی سمبھا جی نگر۔ اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں ممبئی ناگپور سمرودھی ایکسپر س وے پر وجئے پورا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کے سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم 12افراد کی موت اور 23دیگر زخمی ہوگئے۔ایک اہلکار نے کہاکہ تقریبا1.15بجے کے آس پاس پر حادثہ پیش آیاجب مذکورہ مسافر بس بلدانا سے ناسک بذریعہ چھتراپتی سمبھا جی نگر(ارونگ آباد) درگاہ پر حاضری کے بعد روانہ ہورہی تھی۔مذکورہ اہل کار نے کہاکہ بس بلدانا سے چھترا پتی سمبھا جی نگر ائی اور ہائی وے کی ایک جانب کچھ وقت کے لئے ٹھہری ہوئی تھی کہ اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر اس سے ٹکراگیا۔حادثے میں کم ازکم 12ہلاک اور 23زخمی ہوئے ہیں۔بلدانہ میں مشہور سیلانی بابا کی درگاہ پر حاضری کے بعد زائرین اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ ہو گیا ۔
مذکورہ اہلکار نے کہاکہ زخمیو ں کو چھترا پتی سمبھا جی نگر کے اسپتالوں میں داخل کیاگیابعض کوناسک لایاگیاجبکہ شدید زخمی لوگوں کوپنے لے جایاگیاہے۔مرنے والے متاثرین میں دو نابالغ بچے بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں اٹھ عورتیں ہیں۔یہ حادثہ ممبئی ناگپورسمردھی ایکسپریس وے پر جمبر گاؤں ٹول بوتھ سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا جو اس قسم کے حادثات کے لئے کافی بدنام مقام ہے۔