• Home
منگل, مارچ 3, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

عدالت نے نہ صرف درخواست پر غور کرنے سے انکار کیا بلکہ درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 13, 2025
in قومی خبریں
0
مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کا فیصلہ تضادکا شکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اقلیتی برادری کے زیر انتظام چلنے والے مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں پر ’رائٹ ٹو ایجوکیشن‘ (آر ٹی ای) قانون نافذ کرنے کی مانگ والی ایک پی آئی ایل کو سخت الفاظ کے ساتھ خارج کر دیا۔ عدالت نے نہ صرف درخواست پر غور کرنے سے انکار کیا بلکہ درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس آر مہادیون پر مشتمل بنچ نے کہا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے اپنے ہی 2014 کے فیصلے کو رِٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج کرنے کی کوشش کی ہے، جو قانوناً ممکن نہیں۔ یہ فیصلہ ’پرمتی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ٹرسٹ بنام یونین آف انڈیا‘ مقدمے میں سنایا گیا تھا، جس میں صاف کہا گیا تھا کہ آر ٹی ای قانون اقلیتی اداروں پر لاگو نہیں ہوتا۔

عدالت نے سخت لہجے میں کہا کہ ایسی درخواستیں عدلیہ کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہوتی ہیں۔ بنچ نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر چاہتی تو وہ اس معاملے کو توہین عدالت بنا سکتی تھی مگر خود کو محدود رکھتے ہوئے صرف مالی جرمانہ لگا رہی ہے۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آر ٹی ای کی دفعہ 12(1)(سی)، جس کے تحت نجی اسکولوں میں کمزور طبقے کے بچوں کے لیے 25 فیصد نشستیں مخصوص کرنا ضروری ہے، اقلیتی اداروں پر بھی نافذ ہونی چاہیے۔ اس کا دعویٰ تھا کہ 2014 کے فیصلے کی وجہ سے بہت سے بچوں کو وہ متنوع اور جامع تعلیمی ماحول نہیں مل پا رہا جو ان کا بنیادی حق ہے۔

درخواست گزار نے یہ الزام بھی لگایا کہ کئی اقلیتی اسکول عام طلبہ کو فیس لے کر داخلہ دیتے ہیں مگر کمزور طبقے کے بچوں کو شامل کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ اس کے مطابق یہ رویہ آئین کے آرٹیکل 14، 15(4) اور 21-اے کی خلاف ورزی ہے اور آرٹیکل 30(1) کے تحت دی گئی خود مختاری کا غلط استعمال ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکتوبر میں سپریم کورٹ کی ایک اور دو رکنی بنچ نے ایک الگ پی آئی ایل کو چیف جسٹس کے پاس بھیجا تھا، جس میں یہ مانگ کی گئی تھی کہ 6 سے 14 سال تک کے بچوں کو پڑھانے والے تمام اسکولوں بشمول اقلیتی اداروں میں ٹیچر اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) لازمی قرار دیا جائے۔عدالت کے تازہ فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ آر ٹی ای قانون پرمتی فیصلے کے مطابق ہی نافذ رہے گا اور اسے اقلیتی اداروں تک بڑھانے کی گنجائش موجود نہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش
قومی خبریں

جے این یو میں لانگ مارچ کے بعد 14 گرفتاریاں

by Qaumi Tanzeem
مارچ 2, 2026
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
قومی خبریں

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 2, 2026
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی
قومی خبریں

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
بی جے پی ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ کھڑگے
قومی خبریں

کیجریوال بھی نریندر مودی کی طرح ڈھونگی ہیں -کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
پورا مقدمہ فرضی تھا اور ہمیں جان بوجھ کر ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا-روند کیجریوال
قومی خبریں

پورا مقدمہ فرضی تھا اور ہمیں جان بوجھ کر ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا-روند کیجریوال

by Qaumi Tanzeem
فروری 28, 2026
زکوٰۃ ٹیکس نہیں بلکہ غریبوں کا حق اور معاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی
قومی خبریں

زکوٰۃ ٹیکس نہیں بلکہ غریبوں کا حق اور معاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی

by Qaumi Tanzeem
فروری 27, 2026
Next Post
بہنوئی کی ڈگری پرانجینئر میڈیکل کالج میں کارڈیالوجسٹ  بن گیا

بہنوئی کی ڈگری پرانجینئر میڈیکل کالج میں کارڈیالوجسٹ بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

جے این یو میں لانگ مارچ کے بعد 14 گرفتاریاں

24 گھنٹے ago
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

24 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem