• Home
ہفتہ, جون 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

    2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ

    اسمبلی انتخاب کےپیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف

    چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!

    ہماری پارٹی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار- چراغ پاسوان

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    2014 کے بعد تمام آئینی ادارے یرغمال بنا لیے گئے-تیجسوی یادو

    یوٹیوبر منیش کشیپ  کا بی جے پی سے استعفیٰ

    یوٹیوبر منیش کشیپ کا بی جے پی سے استعفیٰ

    تیجسوی یادو کے مندر والے بیان پرگریراج سنگھ چراغ پا

    تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر سخت حملہ

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    مظفرپور میں 9 سالہ دلت بچی کے ساتھ درندگی-علاج نہ ملنے پر موت

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی سے پپو یادو کا سوال

    معروف ٹیچر ’خان سر‘ نے چپکے سے  شادی کر لی

    معروف ٹیچر ’خان سر‘ نے چپکے سے شادی کر لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں

اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ

اسپیکر کے حکم کے بعد مارشل نے اتل پردھان کو ایوان سے باہر نکال دیا، جس پر سماج وادی پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2024
in ریاستی خبریں
0
اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران بدھ کو شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ اس ہنگامے کا آغاز صحت کے مسائل پر بحث کے دوران ہوا، جہاں سماج8 وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان اور ریاستی وزیر مینکیشور شرن کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ بات اس قدر بڑھ گئی کہ اسپیکر ستیش مہانا کو مداخلت کرنی پڑی لیکن ہنگامہ جاری رہا۔ بالآخر اسپیکر نے اتل پردھان کو پورے سیشن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اسپیکر کے حکم کے بعد مارشل نے اتل پردھان کو ایوان سے باہر نکال دیا، جس پر سماج وادی پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران اسمبلی کے اندر اور باہر کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما شیو پال سنگھ یادو نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کے وزیر نے خود نازیبا الفاظ استعمال کیے لیکن کارروائی صرف ان کے رکن کے خلاف کی گئی، جو ناانصافی ہے۔ بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ریاست میں صحت کے بگڑتے ہوئے حالات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ وزیر مینکیشور شرن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، جس پر ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔

دوسری طرف بی جے پی نے اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی سیاسی زمین کھو چکی ہے اور عوام کی حمایت نہ ملنے کی وجہ سے اب اسمبلی میں ہنگامہ کر کے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کی ان حرکات کو دیکھ رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں انہیں جواب دے گی۔

واقعے کے بعد اسمبلی اجلاس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیوں کی وجہ سے اجلاس کا ماحول مسلسل کشیدہ رہا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوپی اسمبلی میں سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہو۔ لیکن اس بار معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ پورے سیشن کے لیے کسی رکن اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔

معطلی کے بعد سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے اسمبلی کے باہر بھی مظاہرہ کیا اور حکومت پر جانبداری کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی

بی جے پی رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے اور ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے میں تعاون کرنا چاہیے۔ اس واقعے کے بعد ریاست کی سیاست مزید گرم ہو گئی ہے اور اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں میں مزید ہنگامے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عبداللہ اعظم خان کی سزا پرروک سےسپریم کورٹ کا انکار
ریاستی خبریں

عبداللہ اعظم پر 4 کروڑ 64 لاکھ روپے کا جرمانہ

by Qaumi Tanzeem
جون 13, 2025
سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا
بہار

سابق وزیر اعلیٰ لالو پرسادنے78 واں یوم پیدائش منایا

by Qaumi Tanzeem
جون 11, 2025
2024 کے انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی میٹنگ
بہار

اسمبلی انتخاب کےپیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف

by Qaumi Tanzeem
جون 10, 2025
چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!
بہار

ہماری پارٹی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار- چراغ پاسوان

by Qaumi Tanzeem
جون 9, 2025
تلنگانہ میں کابینہ میں توسیع،  تین نئے وزرا شامل
ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کابینہ میں توسیع، تین نئے وزرا شامل

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2025
اکھلیش یادو مختار انصاری کے اہل خانہ سے ملے
ریاستی خبریں

کسانوں کو دھوکہ، فصلیں برباد، وعدے ادھورے-اکھلیش یادو

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2025
Next Post
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد

عمر خالد کو 28 دسمبر سے 3 جنوری تک کے لیے عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر پر ہنگامہ

6 گھنٹے ago
راجہ رگھوونشی قتل کیس میں  سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ

راجہ رگھوونشی قتل کیس میں سونم سمیت پانچ ملزموں سے 25 گھنٹے پوچھ گچھ

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem