• Home
اتوار, ستمبر 20, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

83 سال کی عمر پائی اور ’میکس‘ اسپتال میں آخری سانس لی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جامع مسجد میں 50 سال تک امامت کے فرائض انجام دیے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2026
in قومی خبریں
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

مشہور و تاریخی تعلیمی ادارہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ‘ کی جامع مسجد میں طویل عرصہ تک امام و خطیب کے طور پر خدمات انجام دینے والے مولانا قاری محمد سلیمان قاسمی طویل علالت کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے۔ انھوں نے 83 سال کی عمر پائی اور ساکیت واقع ’میکس‘ اسپتال میں آخری سانس لی۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت مولانا محمد سلیمان قاسمی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جامع مسجد میں کم و بیش 50 سال تک امامت کے فرائض انجام دیے۔ ان کے جانے سے ایک پورے عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چلتی پھرتی تاریخ تھے۔ انھوں نے جامعہ اسکول میں تدریسی خدمات بھی انجام دی تھیں۔ انھیں احتراماً لوگ ’حضرت اقدس‘ کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے۔ ان کا تعلق میوات کے نوح سے تھا اور زندگی کے آخری اوقات میں وہ مسجد کے قریب ایک انتہائی سادہ رہائش گاہ میں رہنے لگے تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبۂ اسلامک اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر مفتی محمد مشتاق تجاروی نے مولانا محمد سلیمان قاسمی کے انتقال پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مولانا محمد سلیمان قاسمی ایک یادگار شخصیت کے مالک تھے۔ بہت سے لوگ ایسے تھے جو خاص طور سے ان کے پیچھے نماز جمعہ ادا کرنے اور ان کی تقریر سننے دور دراز سے آیا کرتے تھے۔ جامعہ برادری میں بالعموم اور پورے حلقے میں بالخصوص ان کا بڑا اکرام کیا جاتا تھا۔‘‘

مفتی مشتاق تجاروی مولانا محمد سلیمان قاسمی کے انتقال پر انتہائی مغموم نظر آئے اور انھیں غسل دیے جانے کے بعد اپنی تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مولانا کی وفات پوری جامعہ برادری کے لیے اور علماء کے حلقے کے لیے بڑا حادثہ ہے۔ وہ ایسی شخصیت تھے جن کو لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے اور ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔‘‘ انھوں نے یہ جانکاری بھی دی کہ نمازِ جنازہ کے لیے 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے تاکہ دہلی اور قرب و جوار میں موجود مساجد کے ائمہ اپنی اپنی مساجد میں نمازِ جمعہ پڑھانے کے بعد بہ آسانی جامع مسجد پہنچ کر حضرت اقدس کی نمازِ جنازہ میں شرکت کر سکیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل  سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ

دہلی ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

ستمبر 19, 2026
مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف ہائی کورٹ میں 14 ججوں کی تقرری کو منظوری

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی
قومی خبریں

پٹرول پمپوں پر نقد ادائیگی کے لگے پوسٹر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2026
Next Post
پٹنہ ڈی ایم کے بعد چیف سکریٹری عامرسبحانی ڈینگوکے شکار

ڈینگو کے خلاف ہندوستان کی پہلی ویکسین منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

6 گھنٹے ago
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی اہم شخصیات کو پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार