• Home
جمعہ, جنوری 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

این آئی آر ایف رینکنگ 2023: ٹاپ-10 یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام، دیکھیں پوری فہرست

کالجوں کی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج کو پورے ملک کا بہترین کالج قرار دیا گیا ہے، ملک بھر کے ٹاپ-10 کالجز میں سے 5 کالج دہلی یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔

by Qaumi Tanzeem
جون 6, 2023
in قومی خبریں
0
این آئی آر ایف رینکنگ 2023: ٹاپ-10 یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام، دیکھیں پوری فہرست

مرکزی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے کالجوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی این آئی آر ایف رینکنگ جاری کی ہے۔ مجموعی رینکنگ میں آئی آئی ٹی مدراس ملک کا بہترین تلعیمی ادارہ بنا ہے، وہیں کالجوں کی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج کو پورے ملک کا بہترین کالج قرار دیا گیا ہے۔ اس رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کا ہی ’ہندو کالج‘ دوسرے مقام پر ہے۔ رینکنگ کے مطابق ملک بھر کے سرفہرست 10 کالجوں میں سے پانچ کالج کا تعلق دہلی یونیورسٹی سے ہے۔ تیسرے مقام پر چنئی کا پریسیڈنسی کالج، چوتھے مقام پر کوئمبٹور کا پی ایس جی آر کرشنمل مہیلا کالج اور پانچویں مقام پر سینٹ جیویرس کالج ہے۔

یونیورسٹیوں کی بات کی جائے تو قومی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی کے ساتھ ہی اب دہلی یونیورسٹی آئندہ تعلیمی اجلاس سے طلبا کے لیے بی ٹیک پروگرام بھی شروع کرے گا۔ یہاں جے ای ای مینس کے ذریعہ سے تین انجینئرنگ نصابوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے مطابق ٹیکنالوجی فیکلٹی کے ذریعہ چلنے والے تین نصابوں میں بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ، بی ٹیک الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ اور بی ٹیک الیکٹریکل انجینئرنگ شامل ہیں۔

بہرحال، قومی یونیورسٹی رینکنگ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کو پہلا مقام، جے این یو کو دوسرا مقام اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس رینکنگ میں تیسرے مقام پر جادو پور یونیورسٹی (کولکاتا) اور پانچویں مقام پر منی پور ہایر ایجوکیشن اکادمی- منی پال ہے۔ اسی طرح امرتا وشو دیاپیٹھم کوئمبٹور، ویلور تیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ویلور، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور حیدر آباد یونیورسٹی (حیدر آباد) کو بالترتیب چھٹا، ساتواں، آٹھواں، نواں اور دسواں مقام حاصل ہوا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کو ملک میں تیسرا مقام ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ جامعہ ایک بار پھر ملک کی سرفہرست 3 یونیورسٹیز میں شامل ہوا ہے۔ ہم یونیورسٹی میں تعلیم، تربیت اور تحقیق کے معیار میں بہتری کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ این آئی آر ایف رینکنگ میں ہم 2016 میں 83ویں رینک سے سے آگے بڑھ کر 2022 میں تیسری رینک پر پہنچے تھے اور اس سال بھی ہم نے اسے برقرار رکھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یونیورسٹی سبھی پیمانوں پر اپنی کارکردگی میں بہتری کرے گی۔‘‘اگر ملک کے بہترین مینجمنٹ اداروں کی بات کی جائے تو اس رینکنگ میں آئی آئی ایم-احمد آباد ملک بھر میں پہلے مقام پر ہے۔ آئی آئی ایم-بنگلور دوسرے، آئی آئی ایم-کوزیکوڈ ٹیسرے، آئی آئی ایم-کلکتہ چوتھے اور آئی آئی ٹی-دہلی پانچویں مقام پر ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مایاوتی کی پریس کانفرنس میں دھواں پھیلنے سے افرا تفری
قومی خبریں

مایاوتی کی پریس کانفرنس میں دھواں پھیلنے سے افرا تفری

by Qaumi Tanzeem
جنوری 16, 2026
دہلی ایئرپورٹ پر حادثہ ہوتے ہوتے بچا
قومی خبریں

دہلی ایئرپورٹ پر حادثہ ہوتے ہوتے بچا

by Qaumi Tanzeem
جنوری 15, 2026
دسمبر میں مسلسل دوسرے ماہ تھوک مہنگائی میں  0.83 فیصد کا اضافہ
قومی خبریں

دسمبر میں مسلسل دوسرے ماہ تھوک مہنگائی میں 0.83 فیصد کا اضافہ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 15, 2026
قومی خبریں

اخلاق قتل معاملے میں ایک بار پھر سماعت ملتوی – ںئی تاریخ 22 جنوری مقرر

by Qaumi Tanzeem
جنوری 15, 2026
پردہ نشیں خاتون کو بغیر نقاب پولیس اسٹیشن لے جانا مہنگا پڑا
قومی خبریں

کالکا جی ’جامع مسجد‘ معاملے میں عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
جنوری 15, 2026
 روی شنکر پرساد کے سرکاری مکان میں آگ
قومی خبریں

 روی شنکر پرساد کے سرکاری مکان میں آگ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 14, 2026
Next Post
مشہور و معروف اداکار و ہدایت کار عامر رضا حسین نمناک آنکھوں کے درمیان سپردِ خاک

مشہور و معروف اداکار و ہدایت کار عامر رضا حسین نمناک آنکھوں کے درمیان سپردِ خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مایاوتی کی پریس کانفرنس میں دھواں پھیلنے سے افرا تفری

مایاوتی کی پریس کانفرنس میں دھواں پھیلنے سے افرا تفری

30 منٹس ago
دہلی ایئرپورٹ پر حادثہ ہوتے ہوتے بچا

دہلی ایئرپورٹ پر حادثہ ہوتے ہوتے بچا

17 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem