نئی دہلی: نیشنل بورڈ آف ایگزامینشن اِن میڈیکل سائنس (این بی ای ایم ایس) کی طرف سے نیٹ- پی جی 2025 امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان 15 جون کو ہونے والا تھا۔ این بی ای کی طرف سے جاری سرکاری نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ امیدوار ویب سائٹ پر جا کر اس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔این بی ای ایم ایس کے ذریعہ جاری کی گئی نوٹس کے مطابق امتحان اب ایک ہی نشست میں منعقد ہوگی۔ ایک پالی میں امتحان کرانے کے لیے امتحان مراکز کے انتظام کو لے کر نیٹ-2025 کو ملتوی کیا گیا۔ جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد لیا گیا ہے جس میں این بی ای ایم ایس کو پوری شفافیت اور محفوظ امتحان مراکز کو یقینی کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں امتحان کے انعقاد کی ہدایت دی گئی تھی۔ حکم کے تحت این بی ای ایم ایس امتحان مراکز کو بڑھانے اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔نیٹ پی جی ہندوستان میں میڈیکل گریجویٹس کے لیے ایک امتحان ہے جس کے ذریعہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلہ ہوتا ہے۔ این بی ای ایم ایس کے ذریعہ کرائے جانے والے نیٹ پی جی ملک بھر میں ایم ڈی، ایم ایس اور پی جی ڈپلومہ کورسز کے لیے اینٹرسٹ ٹیسٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔