• Home
جمعہ, اگست 14, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

بورڈ نے یکساں سول ضابطہ اور وندے ماترم کو لازمی بنانے کی کوششوں پر بھی تشویش ظاہر کی

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
in قومی خبریں
0
ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک اور مسلم برادری کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد جاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ مسلمانوں کی جان و مال، مذہبی مقامات، پرسنل لا اور آئینی حقوق کو درپیش مسائل پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ملک میں نفرت اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ بعض ریاستوں میں ہجوم کے تشدد، مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیوں، بلڈوزر مہم، وندے ماترم کو لازمی بنانے کی کوششوں اور یکساں سول ضابطہ کے نفاذ کے اقدامات نے مسلم برادری میں بے چینی پیدا کی ہے۔ بورڈ کے مطابق ان مسائل پر کئی سیکولر سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی باعث تشویش ہے۔

مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ مسلم برادری کی صورتحال، فرقہ وارانہ کشیدگی اور بنیادی حقوق سے متعلق ایک تفصیلی دستاویز تیار کرکے شائع کی جائے گی، تاکہ جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں پر یقین رکھنے والے افراد کی توجہ ان مسائل کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔

اجلاس میں کمال مولہ مسجد اور بھوج شالہ معاملے میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخی دستاویزات اور عبادت گاہوں سے متعلق قانون انیس سو اکیانوے کی روح سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ بورڈ نے کمال مولہ مسجد کمیٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر عرضی کا خیر مقدم کرتے ہوئے قانونی جدوجہد میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بورڈ نے وندے ماترم کو لازمی بنانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت یا کوئی ریاستی حکومت اسے تمام شہریوں یا طلبہ کے لیے لازمی قرار دیتی ہے تو اس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ مغربی بنگال میں اسکولوں اور امدادی مدارس میں وندے ماترم کو لازمی بنانے کے فیصلے کو بھی بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا گیا اور کلکتہ ہائی کورٹ کے عبوری حکم کا خیر مقدم کیا گیا۔

مجلس عاملہ نے اتراکھنڈ اور گجرات کے بعد دیگر ریاستوں میں یکساں سول ضابطہ نافذ کرنے کی تیاریوں پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ایسے قوانین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اجلاس میں مسلمانوں کے حقوق، آئینی تحفظات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی مقامات سے متعلق مسائل پر ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی جبکہ کارروائی کی نظامت جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے انجام دی۔ اجلاس میں مولانا ارشد مدنی، اسد الدین اویسی، سید سعادت اللہ حسینی سمیت بورڈ کے متعدد ارکان اور عہدے دار شریک ہوئے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی فساد: آتش زنی اور لوٹ مار کے 6 ملزمان عدالت سے بری
قومی خبریں

دہلی فسادات کے سلسلے میں ملزم بنائے گئے 13 افراد بری

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2026
الفا جنریشن کا کمال ! کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف
قومی خبریں

الفا جنریشن کا کمال ! کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2026
مہاراشٹر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی زبان کا عملی علم لازمی
قومی خبریں

مہاراشٹر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی زبان کا عملی علم لازمی

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2026
غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کا اعلان
قومی خبریں

غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2026
جسٹس یشونت ورما کے خلاف تینوں الزامات ثابت
قومی خبریں

جسٹس یشونت ورما کے خلاف تینوں الزامات ثابت

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2026
‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ پرہندستان کامحتاط اور متوازن ردعمل
قومی خبریں

‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ پرہندستان کامحتاط اور متوازن ردعمل

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2026
Next Post
دربھنگہ میں محرم کے جلوس کے دوران تصادم کے بعد حالات کشیدہ

محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی فساد: آتش زنی اور لوٹ مار کے 6 ملزمان عدالت سے بری

دہلی فسادات کے سلسلے میں ملزم بنائے گئے 13 افراد بری

10 گھنٹے ago
الفا جنریشن کا کمال ! کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف

الفا جنریشن کا کمال ! کھٹیما میں ایکلویہ ماڈرن ریزیڈنشیل اسکول کی پرنسپل برطرف

23 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem