نئی دہلی :ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی کی ایڑی کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویریں شیئر کرکے اپنے علاج کے بارے میں جانکاری دی۔ کامیاب سرجری کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے شامی نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ شامی کے مطابق مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا لیکن وہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے لیے پراعتماد ہیں۔ واپسی کے لیے حیرت انگیز جوش و خروش دکھاتے ہوئے، شامی نے کہا، ‘ابھی ہیل کے ایکیلز ٹینڈن کا کامیاب آپریشن ہوا ہے! صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گالیکن میں اپنے پھر ایک بار اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے بہت بے تاب ہوں۔