نئی دہلی:ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج میں بی جے پی امیدوار ہرش مہاجن کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کی واحد راجیہ سبھا سیٹ کے لئے شملہ اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ اس میں کانگریس کے امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کو شکست ہوئی ہے۔ہماچل پردیش میں کانگریس اکثر یت میں ہے اورکانگریس امیدوار منو سنگھوی کی جیت طے تھی لیکن کراس ووٹنگ کی وجہ سے انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کامیابی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ہماچل پردیش میں تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا ہے۔پارٹی لیڈروں نے کہا کہ حکومت ریاست میں اپنی حمایت کھو چکی ہے۔
کرناٹک کے راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کے تین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اجے ماکن، ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں ایک بی جے پی کے نارائن بھانڈاگے نے کامیابی حاصل کی ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کراس ووٹنگ بھی ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کے ایم ایل اے ایس ٹی سوم شیکر نے اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ شیورام ہبار نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔