محمد سراج کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی اس ٹیسٹ میں 51 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دراصل ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگ میں 2 بلے بازوں نے سنچری اسکور کی۔ پہلے جان کیمپبل نے 115 رنوں کی اننگ کھیلی، اس کے بعد شائے ہوپ نے بھی 103 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ حالانکہ ان دونوں بلے بازوں کی سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بہت زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی مڈل آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔