• Home
بدھ, دسمبر 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

مہاراشٹر حکومت نے ہندی کو تیسری لازمی زبان قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پالیسی سے متعلق دونوں سرکاری احکامات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا

by Qaumi Tanzeem
جون 29, 2025
in ریاستی خبریں
0
مہاراشٹر حکومت نے ہندی  کو تیسری لازمی زبان قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں تھری لینگویج یعنی سہ لثانی پالیسی کے تحت ہندی زبان کو تیسری لازمی زبان قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، جس کے بعد ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس پالیسی سے متعلق دونوں سرکاری احکامات (جی آرز) کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔حزبِ اختلاف نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مراٹھی شناخت کو نظر انداز کر کے ہندی زبان کو تھوپنے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ مہاراشٹر کی لسانی ہم آہنگی اور ثقافتی توازن کے لیے خطرناک ہے۔

خصوصاً مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اس پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ریاستی حکومت پر دہلی سے زبردستی ہندی نافذ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مراٹھی زبان اور شناخت کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر اتریں۔

راج ٹھاکرے نے اس فیصلے کی واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "یہ حکومت کی مہربانی نہیں بلکہ مراٹھی عوام کے غصے کا نتیجہ ہے جس نے ہندی کو تھوپنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔‘‘ ان کے بقول، حکومت کو یہ فیصلہ پہلے ہی سمجھ لینا چاہیے تھا۔ ریاستی کانگریس، این سی پی (شرد پوار گروپ) اور شیو سینا (ادھو گروپ) نے بھی اس پالیسی کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے نام پر مراٹھی زبان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں۔

حکومت نے اپنی وضاحت میں کہا تھا کہ ابتدائی جماعتوں میں مراٹھی اور انگریزی کے ساتھ ہندی کو بطور تیسری زبان پڑھایا جائے گا۔ تاہم، بڑھتے احتجاج اور سیاسی دباؤ کے بعد وزیر اعلیٰ فڑنویس نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر نریندر جادھو کی سربراہی میں ایک نئی کمیٹی بنائی گئی ہے جو سہ لثانی پالیسی کے طریقۂ نفاذ پر سفارشات دے گی اور تب تک پالیسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

فڑنویس نے کہا کہ حکومت نے مراٹھی زبان کو ہمیشہ مرکز میں رکھا ہے اور نئی تعلیمی زبان پالیسی بھی طلبہ اور مراٹھی سماج کے مفاد میں تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی جماعتوں میں تیسری زبان کا نفاذ اب نہیں کیا جائے گا بلکہ اس پر نظرثانی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی کوئی حتمی قدم اٹھایا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گرو گرنتھ صاحب کا صفحہ پارہ پارہ ملنے سے پٹیالہ کے سنور گاؤں میں غم و غصہ
ریاستی خبریں

گرو گرنتھ صاحب کا صفحہ پارہ پارہ ملنے سے پٹیالہ کے سنور گاؤں میں غم و غصہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 30, 2025
شدید سردی کے باوجود پوری رات مردہ والد اور بیہوش ماں کے پاس بیٹھا رہا 5 سالہ بچہ
ریاستی خبریں

شدید سردی کے باوجود پوری رات مردہ والد اور بیہوش ماں کے پاس بیٹھا رہا 5 سالہ بچہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 29, 2025
اسلری سے بنا دلدل  معصوم بچوں کے لیے مصیبت بن گیا
ریاستی خبریں

اسلری سے بنا دلدل معصوم بچوں کے لیے مصیبت بن گیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 28, 2025
دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار
بہار

دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز
بہار

آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 27, 2025
گجرات کے کچھ میں زلزلے کے جھٹکے
ریاستی خبریں

گجرات کے کچھ میں زلزلے کے جھٹکے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 26, 2025
Next Post
یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لکھنؤ میں لُولُومال کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی بڑی کارروائی

14 گھنٹے ago
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

اتر پردیش میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت اب 6 جنوری کو

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार