نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج یعنی سنیچر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان سنیچر کو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے آفیشل ہینڈل سے پوسٹ کیا اور کہا، ‘لوک سبھا انتخابات 2024 اور کچھ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے الیکشن کمیشن 16 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اسے الیکشن کمیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیوا سٹریم کیا جائے گا۔