نئی دہلی-دہلی-این سی آر میںکل سے ہورہی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوارہو گیا ہے ۔ دوپہر کے بعد، شام اور پھر رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش اور ہوائوں نے دارالحکومت میں درجہ حرارت کو بگرا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی اور این سی آر میں ابھی بادل چھائے رہیں گے۔ دہلی اور این سی آر میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
ان دنوں دہلی میں G-20 سربراہی اجلاس جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اب تک جو درجہ حرارت 37-38 ڈگری تھا بارش کی وجہ سے گر کر 30 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم اور کم سے کم درجہ حرارت 23.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ ساتھ ہی صبح 8.30 بجے تک 009.7 ملی میٹر بارش اور شام 5:30 بجے تک 001.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں سب سے کم درجہ حرارت میور وہار میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس تھا۔