• Home
بدھ, ستمبر 10, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء دہلی کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد

مرکزی دفتر سے مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی، حاجی مبشر، مولانا یاسین جہازی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ڈاکٹر ابو مسعود نے شرکت کی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 21, 2025
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کی جھوٹے الزامات میں گرفتار افراد کے اہل خانہ سے ملاقات

نئی دہلی میں جمعیۃ علماء دہلی کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی کے سبھی اضلاع کے ذمہ داران اور نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میر درد روڈ پر واقع تکیہ کالے خاں مسجد میں منعقدہ اس میٹنگ کا مقصد ممبر سازی مہم کو منظم انداز میں شروع کرنا اور تنظیمی سطح پر مضبوط اقدامات کا اعلان کرنا تھا۔اجلاس میں مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند (آئی ٹی او، نئی دہلی) سے مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی، حاجی مبشر، مولانا یاسین جہازی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ڈاکٹر ابو مسعود نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایسٹ دہلی، نارتھ ایسٹ، نارتھ دہلی، ساؤتھ دہلی، ساؤتھ ویسٹ، چاندنی چوک، سینٹرل دہلی، شاہدرہ، نئی دہلی، نارتھ ویسٹ، مہرولی اور اتم نگر جیسے اضلاع کے نمائندگان موجود تھے۔

اجلاس کی صدارت دہلی جمعیۃ کے نائب صدر مولانا خلیل احمد قاسمی نے کی جبکہ جامعہ شمس العلوم شاہدرہ کے شیخ الحدیث مولانا مرتضیٰ حسن قاسمی سرپرستِ مجلس رہے۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی نے انجام دیے۔ابتداء مجلس قاری عبد السمیع (جنرل سکریٹری، دینی تعلیمی بورڈ دہلی) کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی، جس کے بعد مولانا محمد فیاض (جامعہ رحمیہ مہدیان) نے نعتِ رسول مقبولؐ پیش کی۔

مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ہم دہلی میں جمعیۃ علماء کا باقاعدہ صوبائی دفتر، ایمبولینس سروس اور مسافر خانہ قائم کریں گے۔ یہ ہمارا عزم ہے اور اس کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ آپ تمام حضرات سے درخواست ہے کہ ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔‘‘اجلاس میں مختلف مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ حاجی مبشر نے آن لائن ممبرسازی کی عملی تربیت فراہم کی۔ مولانا یاسین جہازی نے انتخابی اصول و ضوابط پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جبکہ مولانا ضیاء اللہ قاسمی نے جمعیۃ کی روشن تاریخ اور خدمات کو جذباتی انداز میں بیان کیا۔

قاری احرار الحق جوہر قاسمی نے بھی کارکنان کو مہم میں پوری قوت کے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کی۔ اجلاس میں تمام نمائندگان نے یہ عہد کیا کہ وہ اپنے اکابرین کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گے اور تنظیمی تقاضوں کو پورا کریں گے۔ آخر میں مجلس کا اختتام مولانا مرتضی قاسمی کی دعاء پر ہوا۔ اجلاس کے کامیاب انعقاد میں قاری عبد السمیع، مولانا قاسم نوری قاسمی، حاجی اسعد میاں اور رفیق میاں کا نمایاں کردار رہا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید
قومی خبریں

سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر
قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی
قومی خبریں

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
Next Post
آج سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز رہنےکا امکان

آج سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز رہنےکا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

4 گھنٹے ago
پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد  1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد 1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem