• Home
بدھ, ستمبر 10, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

سید سعادت اللہ حسینی نےمیڈیا کے لیے جاری بیان میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے قطر پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے پر اپنی شدید ترین برہمی کا اظہار کرتی ہے۔ یہ کھلی ہوئی ریاستی دہشت گردی ہے۔ اسرائیل کا یہ حملہ قطر کی خودمختاری، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے تمام اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر حماس کے ان رہنماؤں کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے جن کے ساتھ مذاکرات جاری تھے۔ یہ حملہ اسرائیل کی دھوکہ دہی کے رویے کو بے نقاب کرتا ہے۔ایک ہاتھ سے بات چیت جبکہ دوسرے ہاتھ سے قتل و غارت گری۔ یہ ایک ایسا فریب ہے جو نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرتا ہے بلکہ سفارت کاری کا بھی مذاق اڑاتا ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے بارہا بین الاقوامی سرحدوں اور قانونی اصولوں کو اپنی جارحیت سے روندا ہے۔ قطر پر یہ حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ عالمی قوانین کی کھلی پامالی اور فلسطین سے باہر بھی جنگ کو پھیلانے کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے۔ ہر ایسے اقدام کے ساتھ اسرائیل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک جارح ریاست ہے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ تقریباً دو برسوں سے اسرائیل نے غزہ، لبنان، شام، یمن، ایران اور مغربی کنارے پر نسل کشی کی مہم جاری رکھی ہے۔ اس نسل کشی نے معصوم انسانوں کا قتل عام اور مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایک غیر جانب دار ثالث کا کر دار ادا کر رہا ہے ۔لیکن اسرائیل نے قطر کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کی جارحیت سے کوئی ریاست محفوظ نہیں ہے۔ وہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کر رہا ہے کہ اسے امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ جرم کی اس شراکت داری میں امریکہ برابر کا حصے دار ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم قطر کے عوام اور اس کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا کو آخرکار حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیل محض انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا نہیں بلکہ آزاد ممالک کی خودمختاری کو پامال کرنے والا ایک ایسا مجرم ہے جس کے ظلم کا سلسلہ دراز تر ہوتا جا رہا ہے ۔ اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیاں ہمارے دور میں امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس معاملے میں عالمی برادری کو فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دی جائے، نسل کشی کو روکا جائے اور اس کی پرفریب جارحیت کے سلسلے پر لگام لگائی جائے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید
قومی خبریں

سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر
قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی
قومی خبریں

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ
قومی خبریں

بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

2 منٹس ago
پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد  1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد 1600 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

35 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem