• Home
پیر, ستمبر 15, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے سب کا ایک جٹ ہونا ضروری -ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ایک جمہوری ملک میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے لیکن ملک میں فرقہ پرستی کا جو رجحان اس وقت جاری ہے وہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 23, 2023
in قومی خبریں
0
ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے سب کا ایک جٹ ہونا ضروری -ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: ایک جمہوری ملک میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے لیکن ملک میں فرقہ پرستی کا جو رجحان اس وقت جاری ہے وہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے اور فرقہ پرستی کے نام پر منی پوری جیسے پیش آرہے واقعات پوری دنیا میں ملک کے لئے باعث ہزیمت بن رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج لال بازار سری نگر میں ایک تقریب کے دوران وہاں موجودہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کا قلع قمع کرنے کے لئے صحیح سوچ رکھنے والوں میں اتحاد و اتفاق لازمی ہے اور اس لئے ہمیں ذاتی مفادات کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔

ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے سب کا ایک جٹ ہونا ضروری ہے تاکہ ایسے عناصر کے منصوبوں اور بدترین عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے جو یہاں کے بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اقلیتوں کو روندھنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اتحاد و اتفاق قوم کی بڑی فتح و نصرت سے تعبیر کی جاتی ہے جبکہ نااتفاقی ناکامی، تباہی اور بربادی کی نشاندہی ہوتی ہے، ہماری ریاست کو بھی گزشتہ 4 پانچ برسوں سے سخت ترین چیلنجوں کا سامنا ہے اور یہاں بھی لوگوں کو آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جموں وکشمیر کے مفادات کو ترجیح دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق آئے روز سلب کئے جا رہے ہیں، ناانصافی کا دور دورہ ہے، یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پورے عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی ان چیلنجوں اور آزمائشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ سخت ترین چیلنجوں میں بھی اُسی حوصلے، جذبے اور اتحاد کی ضرورت ہے، میں تینوں خطوں کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاق و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر مل کر مقابلہ کریں اِسی صورت میں ہم کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج بھی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنے ذاتی مفادات اور نظریات کو بالائے طاق رکھ کر مل جھل کر جدوجہد نہیں کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سرپرست نے کہا کہ ہر ایک ذی حس شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس لعنت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے میں اپنا رول نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تماشائی بن کر اور صرف زبانی جمع خرچ سے منشیات کی بدعت کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، اس کے لئے عملی طور پر میدان میں اُترنا ہے اور شروعات اپنی گھر سے کرنی ہوگی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک
قومی خبریں

تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم
قومی خبریں

 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

الیکشن کمیشن پورے ملک میں ’ایس آئی آر‘ کے لیے پرعزم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 14, 2025
Next Post

جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے سے لوگوں کی پریشانی ایک بار پھر بڑھنے لگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

12 گھنٹے ago
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

12 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem