• Home
جمعرات, جنوری 29, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پر ہندوستان کی شاندار جیت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف آٹھ میچوں میں ہندوستان کی ساتویں فتح درج

by Qaumi Tanzeem
جون 10, 2024
in کھیل
0
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پر ہندوستان کی شاندار جیت

نئی دہلی : نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیاآئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میچ ہندوستانی ٹیم 6 رنز سے جیت گئی۔ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف آٹھ میچوں میں ہندوستان کی یہ ساتویں جیت ہے۔میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا تھے جنہوں نے گیند سے کھیل کا رخ ہی بدل دیا۔ ایک وقت پاکستان کا اسکور دو وکٹوں پر 72 رنز تھا لیکن اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے زبردست واپسی کی۔ جسپریت بمراہ نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے بھی فخر زمان اور شاداب خان کو آؤٹ کر کے واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ ارشدیپ ہی تھے جنہوں نے میچ کا آخری اوور پھینکا۔ جس میں پاکستان کو 18 رنز بنانے تھے۔
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں ویراٹ کوہلی کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ کوہلی 4 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ روہت نے 13 رنز بنائے۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل اور رشبھ پنت نے تیسرے وکٹ کے لیے 39 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا۔ پٹیل ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں نسیم کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔اکشر پٹیل کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت کے درمیان اچھی شراکت داری رہی۔ ایک وقت بھارت کا سکور تین وکٹوں پر 89 رنز تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس پچ پر اچھا سکور بنانے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن پاکستانی گیند بازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بھارت کو مسلسل جھٹکے دیے۔ بھارت نے 30 رنز کے اندر 7 وکٹیں گنوا دیں۔ہندوستانی ٹیم صرف 19 اوور کھیل سکی اور 119 رنز بنا سکی۔ رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے رشبھ پنت نے 31 گیندوں میں سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے 18 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے حال ہی میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس ورلڈ کپ میں یہ ہندوستان کا پہلا میچ تھا جو اس نے 46 گیندیں باقی رہ کر جیت لیا۔ اب کپتان روہت نے پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھی وہی میچ جیتنے والی ٹیم کو میدان میں اتارا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے عماد وسیم کو اپنے پلیئنگ 11 میں انٹری دی۔ جبکہ اعظم خان کو باہر کا راستہ دکھا دیا ۔ واضح رہے کہ اس عالمی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ عماد انجری کے باعث اس میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

میں سلیکٹرز کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں,ان کا فیصلہ مجھے قبول ہے-شبھمن گل
کھیل

میں سلیکٹرز کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں,ان کا فیصلہ مجھے قبول ہے-شبھمن گل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 10, 2026
وجے ہزارے ٹرافی کا پہلا دن مکمل طور سے بلے بازوں کے نام رہا
کھیل

وجے ہزارے ٹرافی کا پہلا دن مکمل طور سے بلے بازوں کے نام رہا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 25, 2025
پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن آئی پی ایل کھیلیں گے
کھیل

پپو یادو کے بیٹے سارتھک رنجن آئی پی ایل کھیلیں گے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 17, 2025
آئی پی ایل 2026  کے لیے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےدرج کرائے  نام
کھیل

آئی پی ایل 2026 کے لیے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نےدرج کرائے نام

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 3, 2025
محمد سراج  ٹیسٹ کے گیندباز نمبرون بنے
کھیل

محمد سراج ٹیسٹ کے گیندباز نمبرون بنے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا  عہدے سے استعفیٰ
کھیل

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا عہدے سے استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
این ای ای ٹی امتحان پر پابندی لگائی جائے ۔اسٹالن

این ای ای ٹی امتحان پر پابندی لگائی جائے ۔اسٹالن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

16 گھنٹے ago
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem