• Home
منگل, جولائی 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے الیکشن کمیشن کا انکار

    پٹنہ میں پھر قتل، جرائم پیشوں نے سیکورٹی ایجنسی کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    پٹنہ میں پھر قتل، جرائم پیشوں نے سیکورٹی ایجنسی کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ایس آئی آر معاملے پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

اپوزیشن کا واک آؤٹ اور پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ ، وقفہ سوالات کا وقت متاثر ہوا، اسپیکر نے کارروائی ملتوی کی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
in قومی خبریں
0
ایس آئی آر معاملے پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن لوک سبھا میں بہار کی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہرائی سے نظرثانی (اسپیشل انٹینسیو ریویژن، ایس آئی آر) کے معاملے پر اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی کرنی پڑی۔رپورٹ کے مطابق صبح کی کارروائی کے دوران اپوزیشن اراکین نے ایس آئی آر معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کو سمجھانے کی کوشش کی، تاہم ہنگامہ کم نہ ہوا تو ایوان کی کارروائی پہلے دوپہر 12 بجے تک اور بعد میں 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

دوپہر کو کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور شور شرابہ دیکھنے کو ملا، جس پر اسپیکر کو دوبارہ کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔ ایوان میں مسلسل خلل کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مکر دروازے پر بینر اور پوسٹر کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتخابی فہرست میں ترمیم کے خلاف زوردار نعرے لگائے اور اسے غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ زیادتی قرار دیا۔

کانگریس کے ایم پی عمران مسعود نے آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جب ہر چیز کے لیے آدھار کارڈ کو تصدیق کا ذریعہ مانا ہے تو ایس آئی آر میں اسے رد کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا اب یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا کہ کون ہندوستانی شہری ہے؟

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کی سینئر رہنما رینوکا چودھری نے بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ ووٹرز کی تصدیق محض چند دنوں میں کیسے ممکن ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ پہلے سے ہی کچھ لوگوں کی فہرست تیار ہے جنہیں ووٹر لسٹ سے ہٹایا جانا ہے۔سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان راجیو رائے نے الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کے وقت میں کمیشن ملک کی جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

ترنمول کانگریس کی ایم پی ساگریکا گھوش نے ایس آئی آر کو پس پردہ این آر سی جیسا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ لاکھوں لوگوں کے ووٹ کے حق کو چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس عمل کی سخت مخالفت کرتی ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد ووٹنگ کے بنیادی حق سے مخصوص طبقات کو محروم کرنا ہے، اور یہ ایک سیاسی چال ہے جسے آنے والے ریاستی انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

 صدر جمہوریہ  کے سوالات پر مرکزی حکومت اور ملک کی تمام ریاستوں کو نوٹس 

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا
قومی خبریں

دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
کانوڑ یاترا کے دوران کھانے پینے کی دکانوں پر کیو آر کوڈ لازمی
قومی خبریں

کانوڑ یاترا کے دوران کھانے پینے کی دکانوں پر کیو آر کوڈ لازمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی
قومی خبریں

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا اچانک استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ
قومی خبریں

اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 21, 2025
آج سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز رہنےکا امکان
قومی خبریں

آج سے شروع ہونے والا مانسون اجلاس ہنگامہ خیز رہنےکا امکان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 21, 2025
Next Post
کانوڑ یاترا کے دوران کھانے پینے کی دکانوں پر کیو آر کوڈ لازمی

کانوڑ یاترا کے دوران کھانے پینے کی دکانوں پر کیو آر کوڈ لازمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

 صدر جمہوریہ  کے سوالات پر مرکزی حکومت اور ملک کی تمام ریاستوں کو نوٹس 

5 منٹس ago
دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

دہلی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا

18 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem