بھینسہ: کے ٹی آر کے روڈ شو کے موقع پر ہنومان بھکتوں کی جانب سے احتجاج کے دوران شہر کے ایک مسلم نوجوان شیخ واجدقریشی پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔انہیں نرمل کے یک خانگی دواخانے میں شریک کیاگیاہے۔کل رات سے ہی پولیس کی جانب سے خاطیوں کی شناخت کیلئے سی سی کمیروں اور ویڈیو کی جانچ کرکے خاطیوں کی نشاہندہی کی گئی راتوں رات 23شرپسند ہنومان بھکت اور دیگر ہندونوجوانوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔متاثرہ نوجوان کے والد شیخ ابراہیم قریشی کی جانب سے پولیس میں شکایت کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے کرائم نمبر 103/24/درج کیا گیا۔
مختلف دفعات کے تحت تقریباً 40سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ان میں داس سری ہرش وردھن،پی اجئے،اے سائی کمار، ٹی راکیش‘کے پروین،بی مدہو،ای دیویندر، کدم ناگاراجنا،اے وگنیش کمار،ٹوٹاراہول، اے سائیناتھ،ایس لنگورام،کے گنگادھر،کے راجند ر،ایم شیوا،ایس شیام،سی گنیش،اے رام،اے شیام،جئے سنتوش،بی آکاش،سی مہیش اورآر رامو شامل ہیں۔ملزمین کو آج صبح عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔مزید گرفتاریو ں سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے آج پولیس اسٹیشن میں مقامی پولیس آفیسرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تمام حالات سے واقفیت حاصل کی۔اس اجلاس میں اے ایس پی کانتی لال شبھا ش پاٹل،سرکل انسپکٹر راجہ ریڈی،رولر سرکل انسپکٹر سرینواس کے علاوہ انٹلیجنس انسپکٹر پروین کمار ودیگر شریک تھے۔