• Home
بدھ, ستمبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

گجرات فسادات کی شکار ذکیہ جعفری کا انتقال

سابق رکن پارلیمنٹ مرحوم احسان جعفری کی اہلیہ نےاحمد آباد میں اپنی بیٹی نسرین کے گھر پر آخری سانس لی

by Qaumi Tanzeem
فروری 2, 2025
in قومی خبریں
0
گجرات فسادات کی شکار ذکیہ جعفری کا  انتقال

احمد آباد:2002 کے گجرات فسادات کی چشم دید اور ان فسادات کے پس پشت بڑی سازش کا الزام عائد کرنے والی ذکیہ جعفری کا 86 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال ہو گیا۔ انھوں نے احمد آباد میں اپنی بیٹی نسرین کے گھر پر آخری سانس لی۔ ذکیہ کے بیٹے تنویر جعفری نے انتقال کی تصدیق کی۔ وہ بیٹی کے گھر میں اپنے صبح کے معمولات پورے کر رہی تھیں اور اپنے اہل خانہ سے بات چیت کر رہی تھیں جب بے چینی محسوس ہوئی۔ فوری طور پر ڈاکٹر بلائے گئے۔ صبح تقریباً 11.30 بجے ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔قابل ذکر ہے کہ ذکیہ جعفری کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مرحوم احسان جعفری کی اہلیہ ہیں۔ احسان جعفری کا 28 فروری 2002 کے فسادات کے دوران احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس وقت درجنوں افراد کا قتل ہوا تھا لیکن ذکیہ زندہ بچ گئی تھیں۔ انھوں نے اس قتل عام کے خلاف کیلئے طویل عدالتی لڑائی بھی لڑیں۔ذکیہ جعفری نے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا لیکن جب مجسٹریٹ عدالت نے خصوصی تفتیشی ٹیم کی جانب سے دی گئی کلین چٹ کے خلاف ان کی درخواست مسترد کر دی تو انہوں نے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ 2017 میں ہائی کورٹ نے بھی SIT کی رپورٹ کو قبول نہیں کیا جس کے بعد وہ سپریم کورٹ گئیں۔

جون 2022 میں سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور ریاستی حکام کو دی گئی کلین چٹ برقرار رکھی۔ عدالت نے ان کی ساتھی درخواست گزار تیستا سیتلواڑ پر بھی سخت تبصرہ کیا جس کے بعد انہیں مبینہ طور پر جھوٹے ثبوت گھڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک کے سیاسی و سماجی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا ایک طویل سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ذکیہ جعفری کے انتقال پر مجلس کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ تقریباً 2 دہائیوں تک انھوں نے ہندوستان کے کچھ سب سے طاقتور لوگوں کے خلاف تنہا قانونی لڑائی لڑی۔ کبھی بھی وہ خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ آج ان کا انتقال ہو گیا۔ اللہ انھیں سکون اور احباب کو صبر کی طاقت عطا کرے۔سپریم کورٹ میں ذکیہ جعفری کے ساتھ ان کی لڑائی لڑنے والی سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حقوق انسانی طبقہ کی ایک مخلص لیڈر ذکیہ آپا کا انتقال ہو گیا۔ ان کی دور اندیش موجودگی کو ملک، اہل خانہ، دوستوں کے ساتھ ہی پوری دنیا یاد کرے گی۔ مشہور و معروف خاتون صحافی رانا ایوب، ذاکر علی تیاگی، دلیپ منڈل، صبا نقوی، رنجنا بنرجی وغیرہ نے بھی ذکیہ جعفری کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
جھارکھنڈ میں طالبات کو سفری بھتہ دینے کا فیصلہ

جھارکھنڈ میں طالبات کو سفری بھتہ دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

9 گھنٹے ago
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem