• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں

جھارکھنڈ میں 10ویں بورڈ کے امتحان میں لڑکیوں کا غلبہ

جیوتسنا جیوتی 99.2 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپر بنیں

by Qaumi Tanzeem
اپریل 19, 2024
in ریاستی خبریں
0
جھارکھنڈ میں 10ویں بورڈ کے امتحان میں لڑکیوں کا غلبہ

رانچی: جھارکھنڈ میں 10ویں بورڈ کے امتحان میں لڑکیوں کا غلبہ رہا ہے۔ جیوتسنا جیوتی 99.2 فیصد نمبروں کے ساتھ ریاست میں ٹاپر رہیں۔ وہ اندرا گاندھی رہائشی گرلز اسکول، ہزاری باغ کی طالبہ ہے۔ چار لڑکیوں نے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی ہے اور یہ سبھی اسی اسکول کی طالبات ہیں۔ دوسری ٹاپر ثنا منجری نے 98.6 فیصد اور تیسری ٹاپر کرشمہ اور شرشٹی سومیا نے 98.4 فیصد نمبر حاصل کیے۔ٹاپ ٹین کی فہرست میں کل 44 طلباء نے جگہ بنائی ہے۔ مجموعی نتیجہ میں بھی لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 89.70 فیصد لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 91 ہے۔امتحان میں کل 90.39 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ 54.20 فیصد امیدواروں نے فرسٹ ڈویژن، 40.63 فیصد نے سیکنڈ اور 5.17 فیصد نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی۔
چیئرمین انل مہتو نے صبح 11.30 بجے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نتیجہ جاری کیا۔ اس سال اکیڈمک کونسل کے اس امتحان میں ریاست کے کل 4 لاکھ 21 ہزار 678 طلباء نے شرکت کی تھی۔ ان میں سے 2 لاکھ 5 ہزار 110 طلباء نے فرسٹ ڈویژن میں، 1 لاکھ 53 ہزار 733 نے سیکنڈ ڈویژن اور 19555 نے تھرڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔امتحان کے نتائج جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل کی ویب سائٹ JAC.jharkhand.gov.in اور JACresults.com پر جاری کیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے ہی ویب سائٹ بھاری ٹریفک کی وجہ سے کریش ہو گئی۔ اس لنک پر جا کر رول کوڈ اور رول نمبر ڈال کر نتیجہ چیک کیا جا سکتا ہے۔ امیدوار اپنی مارک شیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ کونسل نے کہا ہے کہ جب تک انہیں اسکول سے مارک شیٹ نہیں مل جاتی، صرف جے اے سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی مارک شیٹ ہی درست ہوگی۔
امیدوار اپنا نتیجہ ایس ایم ایس سروس کا استعمال کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں انگریزی میں JH10 لکھ کر اپنا رول نمبر لکھنا ہوگا۔ اس میسج کو 567675 پر بھیجنے کے بعد موبائل پر رزلٹ آجائے گا۔ اس بار جے اے سی کا میٹرک کا امتحان 6 فروری سے 26 فروری تک منعقد ہوا۔ اس کے لیے ریاست بھر میں 1238 امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ چیئرمین انیل مہتو کے مطابق اس بار گزشتہ سال کے مقابلے 20 دن پہلے نتیجہ جاری کیا گیا ہے اور بارہویں کا نتیجہ بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا
بہار

بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت
بہار

زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل
بہار

پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2025
جموں و کشمیر میں سول کورٹس کو وقف تنازعات کی سماعت کا اختیار
ریاستی خبریں

جموں و کشمیر میں سول کورٹس کو وقف تنازعات کی سماعت کا اختیار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2025
مرکزی حکومت کا نیا ٹیکس قانون آج سے نافذ
ریاستی خبریں

یوپی میں انکم ٹیکس کی جانچ میں پھنسے سرکاری اور نجی ملازمین کی تعداد 3500 سے تجاوز

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی
بہار

کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
Next Post
سکاٹ لینڈ میں دو ہندوستانی طلباء کی موت

سکاٹ لینڈ میں دو ہندوستانی طلباء کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

سٹے بازی ایپ معاملے میں گوگل اور میٹا کو ای ڈی کا نوٹس

4 گھنٹے ago
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem