• Home
بدھ, ستمبر 23, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

غزہ بھوک سے بلک رہا ہے: مسلم رہنماؤں کا حکومت ہند سے فوری اقدام کا مطالبہ

پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق مشترکہ بیان جاری -انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 28, 2025
in قومی خبریں
0
غزہ بھوک سے بلک رہا ہے: مسلم رہنماؤں کا حکومت ہند سے فوری اقدام کا مطالبہ

نئی دہلی: ملک کی سرکردہ مسلم تنظیموں اور ممتاز مذہبی رہنماؤں نے آج پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں غزہ میں جاری انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

قائدین نے اپنے خطاب میں غزہ کی موجودہ صورتِ حال کو انسانی تاریخ کے بدترین ابواب میں سے ایک قرار دیا اور خبردار کیا کہ وہاں قحط ایک ہولناک بحران میں تبدیل ہو چکا ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ اگر ہم اس نازک لمحے میں خاموش رہیں تو یہ تاریخ کا انتہائی سنگین اور نا قابل معافی جرم ہوگا۔

میڈیا کو جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ "اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث غزہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ 20 لاکھ سے زائد شہری شدید غذائی قلت، صحت کے نظام کی تباہی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ اسپتال یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یا ناقابلِ استعمال ہو چکے ہیں۔ کئی دیہات اور محلّے مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔ غذائی قلت کے سبب معصوم شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ ایندھن کی قلت اور عدم دستیابی کے باعث نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز میں دم توڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر بغیر انستھیزیا کے سرجری کرنے پر مجبور ہیں۔ اس وقت غزہ میں انسانی زندگی کی تقریباً تمام بنیادی ضروریات ناپید ہو چکی ہیں اور یہ سب کسی دفاعی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ایک منظم منصوبے کے تحت اسرائیل کی جانب سے غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان کے اس حالیہ بیان کی ستائش کی گئی، جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رہنماؤں نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقف قابل تعریف ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارا ملک صرف تشویش کا اظہار نہ کرے بلکہ آگے بڑھ کر اس مسئلہ کے حل کے لیے موثر قائدانہ کردار ادا کرے۔ یقینا ظلم کی زبانی مذمت بھی اہم ہے لیکن حالات ہم سے زیادہ موثر اور فوری عملی کاوشوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ وطن عزیز کے پاس ظلم کے خلاف جدو جہد کی شاندار تاریخی روایت اور سفارتی صلاحیت دونوں موجود ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے ہم اس نسل کشی کے خلاف قائدانہ رول اد کرسکتے ہیں ۔

اس موقع پر اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ انسانی بنیادوں پر فوری طور پر غزہ کے لیے امدادی راہداریوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور بنیادی ضروریات کا سامان بڑے پیمانے پر ہر ایک ضرورت مند تک پہنچایا جائے ۔ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہ ہو، ہندوستان اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام عسکری و اسٹریٹجک تعلقات معطل کرے۔ جب ہماری آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، تو ایسی صورت میں ہمارے لیےخاموش یا غیرجانبدار بنے رہنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

پریس کے ذریعہ مسلم قائدین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطین اور غزہ کے مسئلہ کے سلسلے میں سمجھ اور حساسیت پیدا کریں۔ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ساری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ طلبہ، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، ماہرینِ تعلیم اور با ضمیر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں- چاہے وہ مارچ ہوں، احتجاجی جلسے ہوں، بیداری مہمات ہوں، علمی مذاکرے ہوں یا بین المذاہب پروگرام، عوام بڑے پیمانے پر اس میں شرکت کرے۔ غزہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو مجرمانہ فعل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ رہنماؤں نے زور دیا کہ فلسطین کی حمایت کوئی جرم یا انتہا پسندی نہیں بلکہ انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور ہندوستانی آئین میں درج بنیادی اقدار کے عین مطابق ہے اور اس سے آگے بڑھ کر ہر باضمیر انسان کی اخلاقی و انسانی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پرمسلم اکثریتی ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں اور اس غیر انسانی جارحیت کے خلاف متحدہ محاذ قائم کریں۔

پریس کانفرنس کا اختتام فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، غزہ کے محاصرہ کے خاتمے ، عوام کو خوراک، پانی، ایندھن اور طبی امداد کی فراہمی اور امدادی راہداریوں کا قیام کے مطالبہ کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر مسلم تنظیموں کا مشترکہ اعلامیہ بھی شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

اس پریس کانفرنس سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جمیعت العلماء ہند ، جماعت اسلامی ہند ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ، ایس آئی او و دیگر ملی تحریکات کی قیادت اور نمائندہ مذہبی اسکالرز نے خطاب کیا ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا
قومی خبریں

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
تہواروں کے موقع پر آدھی رات تک لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی پربامبے ہائی  کورٹ سخت
قومی خبریں

تہواروں کے موقع پر آدھی رات تک لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی پربامبے ہائی کورٹ سخت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کا مسودہ تیار
قومی خبریں

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے سابق جج آر سی چوہان کا استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2026
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

جموئی کی وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی کا تلخ سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا
قومی خبریں

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا
قومی خبریں

کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
Next Post
حج کمیٹی میں بدعنوانی!اویسی نے لوک سبھامیں اٹھایامعاملہ

پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، لیکن مل کر کرکٹ کھیلیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا

ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بغیر ڈیٹا والے پلان کا آپشن دینا ہوگا

7 گھنٹے ago
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem