• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

الزام ہے کہ اکیڈمی چلانے پر جھگڑے کے بعد دیپک نے ٹینس کھلاڑی رادھیکا کو گولی مار دی تھی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
in قومی خبریں
0
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

گروگرام :گروگرام کے سیکٹر-57 میں قومی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کے قتل کیس میں تازہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے جمعہ کو 49 سالہ ملزم دیپک یادو کو ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیپک اپنی بیٹی کے ٹینس اکیڈمی چلانے کے فیصلے سے ناراض تھا اور اسی جھگڑے کے نتیجے میں اس نے بیٹی پر گولیاں چلا دیں۔

یہ اندوہناک واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 10:30 بجے سوشانت لوک فیز-2 میں پیش آیا، جب رادھیکا اپنے گھر کی پہلی منزل پر واقع کچن میں موجود تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق باپ بیٹی کے درمیان ٹینس اکیڈمی چلانے کو لے کر بحث ہوئی، جس کے دوران دیپک نے اپنی لائسنس یافتہ .32 بور کی بندوق نکال کر رادھیکا پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں اس کی گردن اور کمر میں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی گر پڑی۔

گھر کے نچلے حصے میں رہنے والے رادھیکا کے چچا کلدیپ یادو فوراً اوپر پہنچے اور زخمی حالت میں اسے فوراً قریبی نجی اسپتال لے گئے، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ریوالور اور خون کے نمونے قبضے میں لے کر فرانزیک جانچ کے لیے بھیج دیے ہیں۔واقعہ کے بعد دیپک یادو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے دو دن کی ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے صرف ایک دن کی اجازت دی۔ پولیس اب سیکٹر-56 تھانے کے انچارج راجندر کمار کی قیادت میں واقعے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

تحقیقات کے دوران دیپک یادو نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں میں لوگ اسے بیٹی کی کمائی کھانے کا طعنہ دیتے تھے، جس سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھا۔ رادھیکا نے کندھے کی چوٹ کے بعد ٹینس کھیلنا چھوڑ دیا تھا اور ایک اکیڈمی قائم کی تھی، جس سے وہ خودمختار زندگی گزار رہی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق، دیپک کرایے کی آمدنی پر انحصار کرتا ہے اور اسے لگتا تھا کہ رادھیکا کا اکیڈمی چلانا اور سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنا خاندان کی عزت پر حرف لا رہا ہے۔

رادھیکا کی والدہ منجو یادو نے پولیس کو بتایا کہ وہ واقعہ کے وقت بخار کے باعث اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھیں اور صرف گولی چلنے کی آواز سنی۔ انہوں نے قتل کے محرکات سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ ابتدائی طور پر خاندان نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور خودکشی کا دعویٰ کیا لیکن جائے وقوعہ سے ملے شواہد اور سخت پوچھ گچھ کے بعد دیپک نے سچ اگل دیا۔فی الحال دیپک پولیس حراست میں ہے اور پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس قتل کے پس پردہ ذہنی، معاشرتی اور خاندانی دباؤ کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
کانگریس صدر کھڑگے کی شمال مشرقی ریاستوں کے سرکردہ لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ
قومی خبریں

دلتوں و قبائلیوں کو لڑنا سیکھنا ہوگا: کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2025
نائب وزرائے اعلیٰ کی تقرریوں کے خلاف عرضی پر سماعت 12فروری کو
قومی خبریں

بہار میں ووٹرلسٹوں کی نظرثانی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کاانکا ر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ
قومی خبریں

ہماچل پردیش کی ضلع عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکےسے کھلبلی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2025
حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اختتام پذیر
قومی خبریں

حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2025
Next Post
مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

3 منٹس ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

11 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem