• Home
منگل, اکتوبر 27, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن پورے ملک میں ’ایس آئی آر‘ کے لیے پرعزم

ملک بھر میں ایس آئی آر کے لیے یکم جنوری 2026 کی تاریخ کو بنیاد (کٹ آف ڈیٹ) مانا گیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 14, 2025
in قومی خبریں
0
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

بہار کے بعد الیکشن کمیشن اب پورے ملک میں ’ایس آئی آر‘ کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی شدید مخالفت کے باوجود الیکشن کمیشن کے افسران مستقل میٹنگیں کر رہے ہیں اور بہار میں ایس آئی آر کے دوران پیش آنے والے مسائل کا حل بھی تلاش کر رہے ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں ایس آئی آر کرانے کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی پر اپنا حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کیا۔ حلف نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایس آئی آر کے لیے یکم جنوری 2026 کی تاریخ کو بنیاد (کٹ آف ڈیٹ) مانا گیا ہے اور اسی کی بنیاد پر سبھی تیاریاں چل رہی ہیں۔

یہ عرضی اشونی اپادھیائے کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں مستقل وقفہ پر ایس آئی آر کرائے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے اس عرضی کی مخالفت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں عدالت کی ہدایت یا مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ ووٹر لسٹ تیار کرنا یا اس کی نظرثانی کرنا اور انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے، ووٹر لسٹ کی شفافیت قائم رکھنے کی اپنی ذمہ داری کو کمیشن بخوبی سمجھتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حلف نامہ میں صاف لکھا ہے کہ ادارہ کو عوامی نمائندہ ایکٹ کے سیکشن (3)21 اور رجسٹریشن آف الیکٹرس رولس 25 کے مطابق ایس آئی آر کرانے کا آئینی حق حاصل ہے۔ ایس آئی آر کس طرح سے کرایا جائے، کتنے وقت میں کرایا جائے، یہ پوری طرح سے الیکشن کمیشن کے خصوصی اختیار میں آتا ہے۔ اس میں کسی عدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے یہ جانکاری بھی واضح طور پر دی کہ ملک بھر میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ایس آئی آر کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے لیے شیڈول آنے والے وقت میں طے کیا جائے گا۔ ایس آئی آر سے متعلق سبھی ریاستوں کے چیف الیکشن آفیسرز کو تیاری کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2026 میں آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا ارادہ ہے کہ اس سے قبل ان ریاستوں میں ایس آئی آر کا عمل انجام پا جائے۔ حالانکہ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف ریاستی حکومت نے محاذ کھول دیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں ’ایس آئی آر‘ کرانے کے نام پر ’ووٹ چوری‘ کا سنگین الزام الیکشن کمیشن پر عائد کر رہی ہیں۔ کانگریس نے تو بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے درمیان سانٹھ گانٹھ کا بھی سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پی ایم مودی کے اشاروں پر اپوزیشن پارٹی کے ووٹرس گھٹا رہی ہے اور بی جے پی کے حق میں فرضی ووٹرس جوڑ رہی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء کی حلف برداری
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء کی حلف برداری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 27, 2026
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات میں لاپروائی پر 6 افسران معطل

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 27, 2026
مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کا کیا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 27, 2026
وزیر اعظم مودی کی 12ویں برکس پارلیمانی فورم میں شرکت
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی 12ویں برکس پارلیمانی فورم میں شرکت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 26, 2026
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی
قومی خبریں

ہتک عزتی معاملہ میں راہل گاندھی کو سلطان پور کورٹ نے کیا بری

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 26, 2026
دہلی کے ہرش وہار میں زیر تعمیر مکان منہدم
قومی خبریں

دہلی کے ہرش وہار میں زیر تعمیر مکان منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 26, 2026
Next Post
سی اے کی اہلیہ نے بیٹے کے ساتھ 13ویں منزل سے کود کر دی جان

سی اے کی اہلیہ نے بیٹے کے ساتھ 13ویں منزل سے کود کر دی جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء کی حلف برداری

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء کی حلف برداری

7 گھنٹے ago
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین کو 2026 کا بیلن ڈی اور اعزاز

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین کو 2026 کا بیلن ڈی اور اعزاز

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem