• Home
جمعہ, دسمبر 12, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا

آئڈیا کمیونیکیشنز , کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام مجلس فخر بحرین اور جے کے بینک  کےاشتراک سے  "راہی کی وراثت" کے عنوان سے سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار کا شاندار افتتاح

by Qaumi Tanzeem
نومبر 10, 2025
in قومی خبریں
0
ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا

سری نگر:ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ایک جگہ انہوں نے لکھا تھا کہ "نئی نسل تو ہماری نسل سے بھی زیادہ خسارے میں ہے۔ ہمارے پاس کوئی خواب نہیں تھا، مگر ان کے پاس تو جھوٹے خواب ہیں۔”راہی چاہتے تھے کہ نوجوان اپنی قوتِ ارادی کو پہچانیں اور آگے بڑھیں۔ راہی کی ہمہ گیر وراثت میں مجھے صاف دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے انسانیت کے لیے خود شناسی کا ایک قیمتی خزانہ چھوڑا ہے۔ جس طرح گنگا مقدس اور شفاف ہے، ویسے ہی خلوص اور خود شناسی کی پاکیزگی راہی صاحب کی فکر میں جلوہ گر ہے۔انہوں نے کہا کہ راہی کی ایک اور وراثت زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا فن ہے۔ چاہے جدوجہد کے دن ہوں یا کامیابی کے لمحے، راہی کا دل کبھی خالی اور سوناپن کا شکار نہیں ہوا۔ اکثر ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ پروگرام ختم ہو گیا تو کام مکمل ہو گیا، مگر میرے نزدیک اصل کام سیمینار کے بعد شروع ہوتا ہے۔اس سیمینار میں بھی راہی کے نظریات اور وژن کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ راہی کا نصب العین ہندوستانی ترقی پسند سماج کے لیے ایک غیر مرئی انفراسٹرکچر ہے، جس کے ذریعے ہمیں سماجی رشتوں، باہمی اعتماد اور مشترکہ قدروں کی روایت کو مضبوط بنانا ہے۔ ان کے خیالات ہمیں معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی فلاح کے لیے ابھارتے ہیں۔ وہ اختلافات اور تقسیم کو کم کر کے اتحاد کی قوت کے ذریعے انفرادی صلاحیت کو اجتماعی خوش حالی میں بدلنے کی تحریک دیتے ہیں۔یہ باتیں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے  "راہی کی وراثت” کے افتتاحی اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔  انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد یہ ہے کہ وکست بھارت کے لیے راہی کے نظریات اور فکر کی روشنی میں نئی سوچ اور نئے زاویوں کے بیج بوئے جائیں تاکہ سماج اور قوم کو نئی سمت ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سہ روزہ  انٹرنیشنل سمینار سے نئے خیالات اور نیا شعور ضرور ابھرے گا۔ اس سیمینار سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ یکجہتی، ہر انسان کی خوشی اور قوم کی خوش حالی ہماری ترجیح ہوگی، اور ہمیں مسلسل سماج میں اعتماد اور خود اعتمادی کو بیدار رکھنا ہوگا۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر نیلوفر خان (وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی) نے کی، جب کہ پروفیسر نوین چندر لوهنی (وائس چانسلر اتراکھنڈ اوپن یونیورسٹی) اور برج موہن شرما (پرنسپل سیکریٹری کلچر، جموں و کشمیر) بطورِ مہمانِ اعزازی موجود تھے۔مشہور بالی وڈ نغمہ نگار سمیر انجان نے کلیدی خطبہ دیا۔آصف اعظمی (ڈائریکٹر، آئیڈیا کمیونیکیشن) نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا، اور پروفیسر پرویز احمد (ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، کشمیر یونیورسٹی) نے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شاہد علی خان نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نور امروہوی (معروف اردو شاعر)، اجیت سنگھ (ایڈیٹر، بھوجپوری سنگم)، وجے دھر (ماہرِ تعلیم و چیئرمین DPS، ڈائریکٹر INOX ملٹی پلیکس) اور پروفیسر مرزا محمد زماں آزردہ (اردو ادیب و ماہرِ راہی ادب) کو علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پروفیسر نلوفر خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ راہی معصوم رضا جیسے ادیب ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ادب صرف سماج کا آئینہ نہیں بلکہ اس کا رہنما بھی ہے۔
سمیر انجان نے کہا کہ راہی صاحب نے لفظوں کو جس روح سے جوڑا، وہی انہیں منفرد بناتا ہے۔ فلمی نغموں سے لے کر ناولوں تک، ان کی زبان عام آدمی کی دھڑکن بن جاتی ہے۔
مجلس فخر بحرین کے بانی و صدر شکیل احمد صبرحدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راہی صاحب کا ادب زمین کی سوندھی سانسوں سے پھوٹنے والا وہ نغمہ ہے جس کے سبھی سُروں میں انسانیت اور یکجہتی کا نور ہے. انہوں نے اپنی تحریروں میں گنگا کی طہارت اور مٹی کی صداقت کو اس طرح یکجا کردیا کہ گنگا جمنی تہذیب کا احساس امرت بن کر دل و دماغ میں پھیل جاتا ہے.

پروفیسر نوین چندر لوهنی نے کہا کہ راہی صاحب کا ادب سرحدوں کا نہیں بلکہ احساسات کا ادب ہے، جو آج کے دور میں اور زیادہ معنویت اختیار کر چکا ہے۔
آصف اعظمی نے کہا کہ اس بین الاقوامی سیمینار کا مقصد راہی کے صد سالہ جشن کا بگل بجانا ہے، جو اگست 2026 سے شروع ہوگا۔ ان کی فکر آج بھی مکالمے کی زبان میں زندہ ہے۔
"راہی کی وراثت” کے اس سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار میں قطر سے عزیز نبیل، امریکہ سے ڈاکٹر نور امروہوی، دہلی یونیورسٹی سے پروفیسر ابو بکر عباد،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پروفیسر شافع قدوائی، مغربی بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی کلکتہ سے پروفیسر ارون ہوتا، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے ڈاکٹر مشیر احمد، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی دہلی سے پروفیسر جیتندر شریواستو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے پروفیسر غضنفر علی خان، دین دیال اُپادھیائے یونیورسٹی گورکھپور سے پروفیسر دیپک پرکاش تیاگی، کشمیر یونیورسٹی سے پروفیسر اعجاز محمد شیخ اور خلیل الرحمٰن کے علاوہ دہلی اور دیگر مقامات سے اردو و ہندی کے تقریباً چالیس پروفیسرس و اسکالرس اپنے مقالے پیش کیے۔
پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ راہی معصوم رضا کے علمی اور تخلیقی کارناموں کا اردو تنقید میں ذکر بہت کم کیا جاتا ہے اور ان کی تعین قدر ابھی اردو تنقید کے ناخن پر قرض ہے، اس سمینار میں راہی معصوم رضا کی تفہیم کی سنجیدہ کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہندوستانی ادبیات کی آبیاری میں راہی کے کردار کو واضح کیا جا سکے۔
پروفیسر نوین چند لوہنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سمینار میں پڑھے گیے سبھی مقالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ثابت ہوتا ہے کہ راہی معصوم رضا کی ضرورت آج کے اس سماجی، تہذیبی اور معاشی منظرنامے میں بہت زیادہ ہے۔ ان کی تخلیقات کا مطالعہ ہمارے وقت کا مطالعہ اور سماجی رواداری کی سہی سمت فراہم کرتا ہے۔
پروفیسر جتیندر شریواستوا نے کہا کہ راہی معصوم رضا کے تعلق سے ان کی وراثت کو سنبھالنے کے لیے اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے جو کوشش آئڈیا کمیونیکیشنز نے کی ہے وہ قابل ستائش ہے، اس وقت راہی کی تخلیقات کی بہت زیادہ معنویت اور اہمیت ہے ان کی تمام تر تحریریں ایسی ہیں جن پر غور کرنا چاہیے اور نئی نسل کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ نئے ہندوستان کی تعمیر میں کیسے رول ادا کرنا ہے۔
مزید یہ کہ ۲ نومبر کی شام سات بجے ٹیگور ہال، سری نگر میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے ایک مشاعرہ و کوی سممیلن بھی منعقد ہواا، جس میں پروفیسر نوین چندر لوهنی (ہلدوانی)، پروفیسر جیتندر شریواستو (دہلی)، پروفیسر ابو بکر عباد (دہلی)، ڈاکٹر نور امروہوی (امریکہ)،  عزیز نبیل (قطر) اور آصف بلال (دہلی)  اور مقامی شعرا میں پروفیسر  ایاز رسول نازکی، ڈاکٹر راشد عزیز اور ڈاکٹر راشد مقبول نے اپنا کلام پیش کیا۔ پرویز سجاد غنی (اسپیشل سکریٹری، محکمہ ثقافت، حکومت جموں کشمیر) نے مہمانوں کا استقبال کیا،نظامت کے فرائض سالک سلیم اور ڈاکٹر راشد عزیز نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ اس موقع پر گوجری کی معروف گلو کارہ پروینہ چودھری اور امتیاز عدیل نے غزل سرائی کی بھی کی۔ ساتھ ہی اکادمی کی طرف سے سہ روزہ بین الاقوامی سمینار میں باہر سے تشریف لانے والے سبھی مہمانوں کو کشمیری پیپر ماشی کا مومنٹو بطور اعزاز پیش کیا گیا۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد
قومی خبریں

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کو کیا مزید ’محفوظ‘

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار
قومی خبریں

دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
دہلی میں پرانے 100 اور 500 کے نوٹوں کا ذخیرہ ضبط
قومی خبریں

دہلی میں پرانے 100 اور 500 کے نوٹوں کا ذخیرہ ضبط

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
راہل گاندھی کی نریندر مودی اور  امت شاہ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ
قومی خبریں

راہل گاندھی کی نریندر مودی اور امت شاہ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
Next Post
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

4 دن بعد بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری نہ ہونے پرتیجسوی ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لے کر بی جے پی حکومت پر اٹھائے سوالات

3 گھنٹے ago
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem