• Home
پیر, ستمبر 21, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

تمل ناڈو میں ضلع عدالت نے 9 پولیس اہلکاروں کو دی سزائے موت

ان پولیس اہلکاروں کو جون 2020 میں پی جیراج اور ان کے بیٹے جے بینکس کی حراست میں موت اور مظالم کے معاملہ میں قصوروار پایا گیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 7, 2026
in قومی خبریں
0
وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ

تمل ناڈو میں 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدورائی کی ضلع عدالت نے پیر کے روز سانتاکولم میں حراستی موت معاملہ میں قصوروار پائے گئے 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ’نایاب‘ زمرہ کا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو جون 2020 میں پی جیراج اور ان کے بیٹے جے بینکس کی حراست میں موت اور مظالم کے معاملہ میں قصوروار پایا گیا۔

جج متھوکمارن نے اس معاملہ میں سزا سناتے ہوئے کہا کہ اگر عام شہری نے یہ جرم کیا ہوتا تو عام سزا دی جا سکتی تھی، لیکن جرم پولیس نے کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ حراست میں تشدد کی یہ واضح مثال ہے۔ ثبوتوں سے پتہ چلا کہ باپ اور بیٹے کو پولیس حراست میں بری طرح پیٹا گیا۔ انسپکٹر ایس سری دھر نے حملہ کے لیے اکسایا، جبکہ دیگر پولیس اہلکار تشدد اور اس کے بعد ثبوتوں کو چھپانے میں شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ملزمین پر قتل، سنگین چوٹ پہنچانے، ثبوت پیدا کرنے اور جھوٹے معاملے درج کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ پولیس نے 58 سالہ جیراج اور 31 سالہ بینکس کو 19 جون 2020 کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران اصول توڑنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ کچھ دنوں بعد ان کی کووِل پتی سرکاری اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ پولیس حراست میں ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے تھے۔

سی بی آئی نے فورنسک ثبوت، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ثابت کیا کہ سانتاکولم تھانہ میں ان پر شدید حملہ ہوا تھا۔ تھانہ میں پائے گئے خون کے دھبے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج چوٹیں اہم ثبوت رہے۔ ملزم اسپیشل ڈپٹی انسپکٹر پالدورائی کی مقدمہ کے دوران کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ یہ معاملہ پورے ملک میں حراستی تشدد اور پولیس کی جوابدہی پر بحث کا مرکز بن گیا تھا۔ اب سزا سنائے جانے کے بعد معاملہ آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا
قومی خبریں

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا

مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

مغربی بنگال میں ضمنی انتخابات سے قبل  سیاسی سرگرمیوں میں نیا موڑ

دہلی ایس آئی آر: کیجریوال اور ان کی فیملی سمیت 32 لاکھ ووٹرس کو نوٹس

ستمبر 19, 2026
Next Post
آخرکار کیرالہ پہنچا مانسون، ہفتہ بھر کی ہوئی تاخیر

شمالی ہندوستان میں بارش، آندھی اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت

4 گھنٹے ago
ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार