پٹنہ : حضرت مولاناانظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار ،اڈیسہ وجھارکھنڈ ،پھلواری شریف ،پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29ذیقعدہ 1444ھ مطابق 19جون 2023پیر کو مرکز ی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا لیکن مہاراشٹر ،یوپی،آندھرا پردیش ،راجستھان،کرنا ٹک اور دیگرمقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی ہےاور رویت و شہادت کی تصدیق بھی کر لی گئی ہے ۔اس لئے مورخہ 20جون بروز منگل ماہ ذی الحجہ 1444ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور مورخہ 29جون 2023بروز جمعرات کوذی الحجہ کی 10تاریخ یعنی عیدالاضحی ہوگی۔