• Home
پیر, اگست 25, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    ہمیں اپنی تنخواہ کب ملے گی؟

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘جاری

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج 65 لاکھ نام ویب سائٹ پر شائع

    تیجسوی یادو کاووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام

    تیجسوی یادو کاووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    پٹنہ میں 19 سالہ نوجوان کا گولی مار کر قتل

    پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو مٹانے کے درپے

    پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو مٹانے کے درپے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ میں ’اودے پور فائلز‘ نامی فلم کے خلاف عرضی پر سماعت

فلم پروڈیوسر اور سینسر بورڈ کے وکلاء نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر سے متنازعہ سین ہٹا دیا گیا ہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی ہائی کورٹ میں ’اودے پور فائلز‘ نامی فلم  کے خلاف عرضی پر سماعت

نئی دہلی: آج دہلی ہائی کورٹ میں ’اودے پور فائلز‘ نامی فلم کی نمائش کے خلاف داخل شدہ عرضی پر جب سماعت شروع ہوئی تو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ  کے سبل نے سب سے پہلے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے اور جسٹس انیش دیال کے سامنے اپنا موقف رکھا اور کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایسے قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے ہیں جو ایک مخصوص قوم کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ہیں۔ ان سے سماج میں منافرت اور مذہبی شدت پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی قابل اعتراض فلم تیار کرنا اور عوامی طور پر اس کی نمائش ہندوستانی آئین کے رہنما اصولوں کے صریح خلاف ہے۔ اس پر سینسر بورڈ کے وکیل نے کہا کہ فلم سے ایسے تمام مناظر پہلے ہی نکال دیئے گئے ہیں جن پر اعتراض ہو سکتا ہے۔ فلم میں اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس پر کسی کو اعتراض ہو۔ اس دلیل پر  سبل نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق کس طرح کی جا سکتی ہے کہ قابل اعتراض مناظر انہوں ٹریلر سے ہٹائے ہیں یا فلم سے۔ اور یہ کہ اس بات پر کس طرح یقین کیا جائے کہ اب اس فلم میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔

مذکورہ بالا دلیل پر چیف جسٹس نے سینسر بورڈ اور مذکورہ فلم کے پروڈیوسر کے وکلاء کو یہ ہدایت کی کہ مدعی کے وکلاء کو مکمل فلم دکھائے جانے کا بندوبست کیا جائے۔ فلم پروڈیوسر کے وکیل چیتن شرما نے عدالت سے فلم کی اسکریننگ غیر جانبدار شخص کی موجودگی میں کیے جانے کی گزارش کی، جس پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم کو چیلنج عرضی گزار نے کیا ہے اور یہ ان کا آئینی حق ہے۔ پروڈیوسر کے وکیل نے پھر اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ اسکریننگ کے بعد بھی یہ لوگ فلم پر اعتراض کر سکتے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جیسا کہا جا رہا ہے ویسا کرو۔ اگر اسکریننگ کے بعد بھی کسی طرح کا اعتراض سامنے آتا ہے تو عدالت اس پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آئین کی جو ہدایات ہیں اس پر عمل ہونا چاہیے اور اظہار رائے کی آزادی کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں ہے کہ کسی مذہب یا قوم کی دل آزاری کی جائے۔

واضح رہے کہ یہ فلم اودے پور میں ہوئے ایک شخص کے قتل کو بنیاد بنا کر تیار کی گئی ہے۔ 26 جون کو اس کا ایک ٹریلر جاری ہوا ہے، جس میں انتہائی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس میں دیوبند اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی گئی ہے۔ نوپور شرما کے ذریعہ دیے گئے اشتعال انگیز بیانات کو بھی رکھا گیا ہے۔ ٹریلر کو دیکھنے سے ہی یہ واضح ہو جاتا ہے کہ فلم کا مقصد ایک مخصوص مذہبی طبقے کو منفی اور متعصبانہ انداز میں پیش کرنا ہے۔ ان تمام باتوں کی بنیاد پر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے اس فلم کی نمائش کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک اہم عرضی داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد حتمی سماعت کل ہوگی۔

صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمارے عدالت جانے کے بعد فلم پروڈیوسر اور سینسر بورڈ کے وکلاء نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر سے متنازعہ سین ہٹا دیا گیا ہے۔ آج کی عدالتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت فلم کی اسکریننگ کے بعد فلم کی ریلیز کے تعلق سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے دستور ہند کی روشنی میں ایسا فیصلہ دے گی جس سے آئین کی بالادستی قائم رہے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما ئوں کودعوت
قومی خبریں

مودی کی گریجویشن ڈگری سے متعلق جانکاری ظاہر نہیں کی جائے

by Qaumi Tanzeem
اگست 25, 2025
آسام حکومت لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنےکی کوشاں
قومی خبریں

آسام حکومت لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنےکی کوشاں

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025
ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقتور بنانے کی تیاری
قومی خبریں

ہندوستانی فضائیہ کو مزید طاقتور بنانے کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025
اسپیکر کا فیصلہ جمہوریت کے قتل کے مترادف۔ ادھو ٹھاکرے
قومی خبریں

پاکستان کے ساتھ ہونے والے کرکٹ میچ پر ادھو ٹھاکرے کی سخت تنقید

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025
اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش سے لے کر مہاراشٹر تک زبردست بارش کی پیشین گوئی
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی

by Qaumi Tanzeem
اگست 24, 2025
ترنمول کانگریس کو ’خیر سگالی ریلی‘ نکالنےکی کولکتہ ہائی کورٹ سے اجازت
قومی خبریں

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو عہدے ہٹانے والے بل  سےمنسلک جے پی سی سے ترنمول کانگریس کنارہ کش

by Qaumi Tanzeem
اگست 23, 2025
Next Post
انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش - راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام

جھارکھنڈ کے گملا میں بارش سے تباہی

5 گھنٹے ago
مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما ئوں کودعوت

مودی کی گریجویشن ڈگری سے متعلق جانکاری ظاہر نہیں کی جائے

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem