ڈونگر پور: سیما حیدر اور انجو کے بعد اب ڈونگر پور،راجستھان کی دیپیکا سرخیوں میں آگئی ہیں۔ دو بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ بیرون ملک فرار ہوگئی۔ دیپیکا نے بھی بیرون ملک جا کر اسلام قبول کر لیا ہے۔ جس کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیپیکا اپنے عاشق کی یونین کے برقعے میں کھڑی ہے۔ دیپیکا اپنے شوہر کو گجرات کے ہمت نگر اسپتال میں علاج کے لیے جانے کا کہہ کر گھر سے چلی گئی تھیں۔
ڈونگر پور ضلع کے چتری تھانہ علاقے کے بھیمائی گاؤں میں ایک مخصوص برادری کے نوجوان عرفان کے ذریعے دو بچوں کی ماں کو بھگا کرکے بیرون ملک لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب اہل خانہ اور سماج کے لوگ ڈونگر پور ایس پی آفس پہنچ گئے اور نوجوان پر بیرون ملک لے جاکر مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی سے خاتون کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس کی شادی کو 14 سال یوگئے ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ وہ خود ممبئی میں کام کرتے ہیں۔ 10 جولائی کو ان کی بیوی یہ کہہ کر گجرات کے کھیڑ برمہا چلی گئی کہ وہ بیمار ہے۔ جب وہ بیمار ہوتی تو اکثر آتی جاتی تھی۔ 10 جولائی کی شام کو اس سے بات ہوئی۔ اس کے بعد اس نے کال نہیں اٹھائی اور اس کے بعد اس نے ایک بار فون کر کے بتایا کہ وہ باہر گئی ہے۔ اس کے بعد اس کی برقعہ پوش تصویر وائرل ہوئی۔ جس میں وہ ایک عرفان حیدر رہائیش نواں نگر ہمت نگر گجرات کے ساتھ ہے۔