احمدآباد:ہندوستان میں منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں،کرکٹ شائقین کی دھڑکنیں تیزہوتی جارہی ہیں۔پوری دنیا میں مقبول اس عظیم مقابلے کاپہلا میچ پانچ اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میںہونا ہے۔ اس سے پہلے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چار اکتوبر کو افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگاجس میںتمام 10 ٹیموں کے کپتان موجود رہیں گے۔ اگلے دن یعنی پانچ اکتوبرکوٹورنامنٹ کا پہلا میچ گزشتہ چمپئن انگلینڈ اور گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق3 اکتوبر کو وارم اپ میچ ختم ہونے کے بعد تمام کپتان احمد آباد میں جمع ہوں گے، میڈیا کے ساتھ بات چیت کریں گے اور تصاویر لیں گے۔ اس کے بعد تمام ٹیموں کے کپتان شام کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے۔
اس موقع پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے رکن، عالمی کرکٹ آپریٹنگ ادارے کے ورکنگ بورڈ کے رکن اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نمائندے موجود رہیں گے۔ افتتاحی تقریب سے ٹھیک ایک دن پہلے 10 میں سے چھ کپتان کافی مصروف رہیں گے۔ ہندوستان کا میچ نیدرلینڈ سے ہوگا۔ وہیں، آسٹریلیا کے سامنے پاکستان کی ٹیم ہوگی اور سری لنکا کا میچ افغانستان سے ہوگا۔ ایسے میں ان چھ ٹیموں کے کپتان میچ کے بعد یا اگلے دن صبح صبح احمدآباد کے لیے اڑان بھرنی پڑے گی۔
ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 58 میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں 10 پریکٹس میچز شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کے میچز ہندوستان کے 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ میں یہ میچز ہوں گے۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم کے علاوہ حیدرآباد میں پریکٹس میچز ہوں گے۔
نئی دہلی :