• Home
جمعہ, جولائی 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

نابالغ پہلوان معاملے میں برج بھوشن کو کلین چٹ، دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

خواتین پہلوانوں نے دہلی پولیس سے برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ ایک ایف آئی آر 6 بالغ خواتین پہلوانوں کی شکایت پر جبکہ ایک نابالغ کی شکایت پر درج کی گئی تھی

by Qaumi Tanzeem
جون 15, 2023
in قومی خبریں
0
نابالغ پہلوان معاملے میں برج بھوشن کو کلین چٹ، دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کی

نئی دہلی: نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس نے ایک نابالغ پہلوان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے جمعرات  15 جون کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 7 پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر دو عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کی۔ 6 بالغ خواتین پہلوانوں کی شکایت پر درج ایف آئی آر  میں راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ جبکہ دوسری چارج شیٹ نابالغ  پہلوان کی شکایت پر درج ایف آئی آر  میں پٹیالہ  ہاؤس کورٹ میں داخل کی گئی۔ دہلی پولیس نے برج بھوشن کو نابالغ پہلوان  کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کلین چٹ دے دی ہے۔

دراصل 21 اپریل کو 7 خواتین پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس میں جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے برج بھوشن کے خلاف 28 اپریل کو دو کیس درج کیے تھے۔ پہلا کیس 6 بالغ خواتین پہلوانوں کی شکایت پر تھا۔ جبکہ ایک نابالغ کی شکایت پر پوکسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

نابالغ نے پہلے کیا الزامات لگائے اور بعد میں کیا کہا؟

برج بھوشن کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے والی نابالغ خاتون پہلوان نے اپنا بیان بدل دیا تھا۔

پہلے اپنے بیان میں جہاں نابالغ خاتون پہلوان  نے برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، وہیں بعد میں  اس نے اپنا بیان بدلتے ہوئے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پر امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اپنے پہلے بیان میں نابالغ نے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی تھی۔ دوسرے بیان میں نابالغ نے جنسی زیادتی کا الزام واپس لیتے ہوئے کہا کہ مجھے سلیکٹ نہیں کیا گیا، میں نے بہت محنت کی تھی، میں ڈپریشن میں تھی، اس لیے غصے میں میں نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

6 بالغ خاتون پہلوان نے اپنی شکایت میں کیا الزامات لگائے؟

پہلی شکایت- ہوٹل ریسٹورنٹ میں رات کے کھانے کے دوران مجھے اپنی میز پر بلایا، مجھے چھوا، سینے سے پیٹ تک چھوا۔ میری اجازت کے بغیر ریسلنگ فیڈریشن کے دفتر میں میرے گھٹنوں، کندھوں اور ہتھیلیوں کو چھوا گیا۔ میرے سانس لینے کے انداز کو سمجھنے کے بہانے سینے سے پیٹ تک چھوا۔

دوسری شکایت- جب میں چٹائی پر لیٹی تھی تو ملزم (برج بھوشن سنگھ) میرے پاس آیا، میرا کوچ وہاں نہیں تھا، میری اجازت کے بغیر میری ٹی شرٹ کھینچی، میرے سینے پر ہاتھ رکھ کر میری سانس چیک کرنے کے بہانے میرے پیٹ تک چھوا۔میں فیڈریشن کے دفتر میں اپنے بھائی کے ساتھ تھی، مجھے بلایا گیا اور میرے بھائی کو رکنے کو کہا گیا، پھر مجھے زبردستی  کھینچنے کی کوشش کی۔

تیسری شکایت- اس نے مجھے اپنے والدین سے فون پر بات کرنے کو کہا کیونکہ اس وقت میرے پاس موبائل فون نہیں تھا۔ ملزم (سنگھ) نے مجھے اپنے بیڈ کی طرف بلایا جہاں وہ بیٹھا تھا اور پھر اچانک میری اجازت کے بغیر مجھے گلے لگا لیا۔ اپنی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے، اس نے مجھے سپلیمنٹ خریدنے کی پیشکش کر کے مجھے رشوت دینے کی بھی کوشش کی۔

چوتھی شکایت – برج بھوشن سنگھ نے مجھے بلایا اور میری ٹی شرٹ کھینچی اور اپنا ہاتھ میرے پیٹ کے نیچے کھسکایا ۔ اس نے میری سانس چیک کرنے کے بہانے میری ناف پر ہاتھ رکھا۔

پانچوی شکایت- میں لائن کے پیچھے تھی، پھر غلط طریقے سے چھوا، جب میں نے ہٹنے کی کوشش کی تو میرا کندھا پکڑ لیا۔

چھٹی شکایت- تصویر کے بہانے کندھے پر ہاتھ رکھا، میں نے احتجاج کیا۔

پہلوانوں نے 15 جون تک احتجاج منسوخ کر دیا تھا

ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی قیادت میں تمام پہلوانوں نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف محاذ کھولا ہو ا تھا۔پہلوان جنسی ہراسانی کے معاملے میں برج بھوشن شرن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حال ہی میں پہلوانوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران وزارت کھیل کی طرف سے ملنے والی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں نے 15 جون تک اپنا احتجاج منسوخ  کر دیا تھا۔

وزیر کھیل کی طرف سے پہلوانوں کو یقین دلایا گیا کہ سنگھ کے خلاف 15 جون تک چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے انتخابات جون کے آخر تک کرائے جائیں گے۔ تاہم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

پورے ملک میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ کرانے کا منصوبہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ
قومی خبریں

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج
قومی خبریں

طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
قبائلیوں کووَنواسی کہنا ان کے لسانی وقاراوررہن سہن کو مٹانا ہے۔راہل
قومی خبریں

اوڈیشہ میں جنسی ہراسانی کے بعد خودسوزی کرنے والی طالبہ کی موت پر سیاسی ہلچل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
Next Post
بپرجوئے طوفان نے گجرات میں مچائی تباہی

بپرجوئے طوفان نے گجرات میں مچائی تباہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

9 سیکنڈز ago
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

پورے ملک میں ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ کرانے کا منصوبہ

16 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem