• Home
ہفتہ, جولائی 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عرب ممالک

شمال مغربی شام کے لوگوں کو شدید معاشی بحران کاسامنا

بے بس لوگ بمباری سے تباہ شدہ گھروں میں ماہ رمضان گذارنے پر مجبور

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2024
in عرب ممالک
0
شمال مغربی شام کے لوگوں کو شدید معاشی بحران کاسامنا

دمشق:شمال مغربی شام میں خاندان شدید معاشی بحران، کرائے میں اضافہ اور ۱۳؍ سال سے جاری خانہ جنگی کے پس منظر میں بمباری سے تباہ شدہ گھروں میں ماہ رمضان منا رہے ہیں۔ مقدس مہینے کے دوران مسلمان صبح سے شام تک بغیر کھائے پیئے رہتے ہیں، پھر غروب آفتاب کے بعد افطار کرتے ہیں۔ لیکن ملک شام میں لوگوں کو درپیش مشکلات میں سال بہ سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 48سالہ ابراہیم قاق نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ سال بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان عمارتوں میں بجلی اور پانی دستیاب نہیں ہے، اور ہم کھانا پکانے کے روایتی طریقے نہیں اپنا سکتے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ یہ مکان کسی بھی لمحے گر جائے گا کیونکہ اس سے پہلے ہوئے فضائی حملوں کی وجہ سے اس کی تمام دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اگر کوئی زلزلہ یا شدید بمباری ہوتی ہے تو یہ مکان گر سکتا ہے۔ ابراہیم کو پانچ سال قبل مراۃ النعمان شہر سے بے گھر کر دیا گیا تھا اور وہ جنوبی ادلب کے جیریکو شہر میں آباد ہونے سے پہلے شمال مغربی شام میں پناہ گزین کیمپوں میں منتقل ہو گئے تھے۔ ۸؍ ماہ قبل، اس کا کرایہ۲۵؍ ڈالر سے بڑھ کر ۴۰؍ ڈالر ہو گیا ہے، جس سے وہ اپنے خاندان کو خانہ جنگی کے اولین خطے کے قریب ایک بوسیدہ مکان میں منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ابراہیم اور ان کے خاندان پر روزانہ بموں اور میزائلوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ متبادل کے طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کے کیمپ میں واپس جانا اور بھی برا ہوگا کیونکہ خیموں میں رہنے والے سردیوں اور گرمیوں کے مہینوں میں سخت موسم کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی اہلیہ، فاطمہ ام زکریا نے کہا کہ ’’ہم رمضان کی آمد سےغمزدہ ہو گئے کیونکہ اس میں خرچ بڑھ جاتا ہے جو ہم برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے اور ہم اپنے پاس موجود تمام پیسے کھو بیٹھے ہیں۔ رمضان کے دوران، ہم رمضان کے خوبصورت ماحول میں کھانا پکانا اور رہنا پسند کرتے ہیں، لیکن جنگ نے ہمیں تھکا دیا ہے۔ ‘‘
مسلسل بگڑتے معاشی اور انسانی بحران کے ساتھ جاری خانہ جنگی کے اثرات نے بھی شمال مغربی شام میں قاق کے بچوں اور نوجوانوں کے خوابوں کو چھین لیا ہے۔ 20 سالہ عمر قاقا نے بتایا کہ ’’مَیں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہم بے گھر ہوگئے تھے اور میں نے گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اپنے بھائی کے ساتھ تعمیراتی صنعت میں کام کرنا شروع کردیا۔ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی امید کر رہا تھا لیکن ان حالات میں جس میں ہم رہتے ہیں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا خاندان مراۃ النعمان میں اپنے گھر واپس جا سکے اور رمضان کی آمد پر اسی طرح خوشی منا سکےجس طرح جنگ سے پہلےمناتے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار35 افراد جاں بحق
عرب ممالک

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار35 افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
سعودی عرب کی جانب سےاپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت
عرب ممالک

سعودی عرب میں بارش کی وارننگ جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2024
ایران میں شدت کی گرمی کے باعث ایک دن کے بند کااعلان
عرب ممالک

ایران میں شدت کی گرمی کے باعث ایک دن کے بند کااعلان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 27, 2024
اُردُن میں پارلیمنٹ تحلیل۔انتخاب 30 ستمبرکو
عرب ممالک

اُردُن میں پارلیمنٹ تحلیل۔انتخاب 30 ستمبرکو

by Qaumi Tanzeem
جولائی 26, 2024
سعودی عرب میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کر دی گئی
عرب ممالک

سعودی عرب میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کر دی گئی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2024
شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی
عرب ممالک

شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرہ کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2024
Next Post
کیجریوال 6دن کے  ای ڈی ریمانڈ پر بھیجے گئے

کیجریوال 6دن کے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کی 44 سالہ خاتون کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ کی مرکز و مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار

1 گھنٹہ ago
اپوزیشن انڈیا بلاک قائدین کی میٹنگ یکم جون کو

بی جے پی کو اکثریت سے دور رکھنے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ میں شگاف

17 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem