• Home
اتوار, اکتوبر 4, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اجمیردرگاہ معاملہ میں مرکز کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی سفارش

اقلیتی امور کی وزارت نےکہاکہ ہندو سینا کی طرف سے دائر مقدمہ میں کوئی معقول بنیاد موجود نہیں ہے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 19, 2025
in قومی خبریں
0
اب اجمیر درگاہ پر ہندو وادیوں کی بری نظر

راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی تاریخی درگاہ کو لے کر چل رہے تنازعے میں آج ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہندو سینا کی طرف سے داخل اس مقدمے میں، جس میں درگاہ کو قدیم شیو مندر قرار دیا گیا ہے، مرکزی حکومت نے سخت موقف اپناتے ہوئے مقدمہ خارج کیے جانے کی سفارش کی ہے۔

یہ سفارش جمعہ 19 اپریل کو اجمیر کی ضلع عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے دی گئی۔ وزارت نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ ہندو سینا کی طرف سے دائر کیا گیا مقدمہ قانونی طور پر ناقابل سماعت ہے اور اس میں کوئی معقول بنیاد موجود نہیں ہے جس پر عدالت غور کرے۔

وزارت نے مزید کہا کہ مقدمہ صرف عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے داخل کیا گیا ہے اور اس کا کوئی آئینی یا قانونی جواز نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ مقدمے میں حکومت ہند کو فریق نہیں بنایا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ انگریزی میں دائر مقدمے کا درست ہندی ترجمہ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

وزارت کے مطابق، مقدمے کے اصل متن اور اس کے ترجمے میں فرق پایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس 27 نومبر کو عدالت میں ہوئی سماعت کے دوران مخالف فریقین کو اپنا مؤقف رکھنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر حکومت نے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔

مرکزی حکومت کے اس مؤقف کو دیکھتے ہوئے عدالت نے آج کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 31 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اب عدالت میں آئندہ سماعت کے دوران ہندو سینا کو مرکز کی سِفارش پر اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ہندو سینا کے صدر وشو گپتا نے کہا کہ مقدمے میں اگر کوئی تکنیکی خامی پائی گئی ہے تو اسے دور کیا جائے گا اور قانونی مشورے کے بعد مناسب جواب عدالت میں داخل کیا جائے گا۔

دوسری طرف، مسلم فریق نے مرکزی حکومت کے مؤقف کا خیرمقدم کیا ہے۔ درگاہ کے خادموں کی نمائندہ تنظیموں کے وکیل آشیش کمار سنگھ نے کہا کہ ہم شروع سے ہی مقدمے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق، اس مقدمے کا مقصد صرف عوامی مقبولیت حاصل کرنا تھا اور اس کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مسلم فریق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ مرکز نے سچائی پر مبنی اور قانون کے مطابق مؤقف اختیار کیا ہے اور عدالت سے ایک بار پھر اس مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جنتر منتر پر  خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار  کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش
قومی خبریں

جنتر منتر پر خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

اکتوبر 3, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مینڈیٹ دوسروں کو ڈرانے اور دھمکانے کا لائسنس نہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی
قومی خبریں

کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
ممبئی میں احتجاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص کی موت

Next Post
جسٹس بی وی ناگرتنا کی جانب سے خواتین  ریزرویشن جلد نافذ کئے جانے کی وکالت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جنتر منتر پر  خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار  کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش

جنتر منتر پر خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش

7 گھنٹے ago
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार