پٹنہ: ریاست کے سی بی ایس ای اسکولوں میں 9ویں سے 10ویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کو اب مصنوعی ذہانت( اے آئی) سکھائی جائے گی۔ اس سے طلباء کو ہائی ٹیک تعلیم ملے گی۔ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اے آئی کو 9ویں اور 10ویں جماعت کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
AI سوچنے، سیکھنے اور عام طور پر انسان کی طرح کام کرنے کی مشین ہے۔سی بی ایس ای طلباء کو پڑھانے کے لیےاے آئی کا استعمال کرنے جا رہا ہے۔ اس میں کوڈنگ جیسے مضامین بھی جلد پڑھائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ طلباء کو ڈیٹا سائنس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
بورڈ نے 33 مضامین کی فہرست تیار کی ہے۔ اس میںاے آئی ، فنانشل لٹریسی، کوڈنگ، ڈیٹا سائنس، اگمینٹڈ ریئلٹی، کشمیری ایمبرائیڈری، سیٹلائٹ ایپلی کیشن، ہیومینٹی اورکووڈ 19جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بورڈ کی ہدایات پر چھٹی اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو پہلے ہی کوڈنگ کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اب نویں اور دسویں کے طلباء کو اے آئی کی تعلیم دی جائے گی۔