• Home
پیر, جولائی 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

بلڈوزر انصاف نہیں انتقام اور نفرت کی سیاست کی علامت ۔مولانا ارشد مدنی

جمعیۃعلماء ہند کے صدر نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا گیا ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 26, 2026
in قومی خبریں
0
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت انتہائی تشویشناک ہیں۔ریلیز کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا گیا ہے ۔ امتیاز ، ناانصافی اور نفرت کا سلسلہ انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اقتدار میں بیٹھے لوگ خود کو ہی قانون سمجھنے لگے ہیں اور آمریت ان کے مزاج کا حصہ بنتی جارہی ہے ۔ دستور کی روح کو مجروح کیا جا رہا ہے اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا جارہا ہے ، ملک تباہی کے آخری نشان کو چھو رہا ہے جس کے سنگین نتائج ملک کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ بلڈوزر آج انصاف کا نہیں بلکہ انتقام، تعصب اور نفرت کی علامت بن چکا ہے ۔ قانون اور عدالتوں کو نظر انداز کرکے عوام کے گھروں، دوکانوں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنا آئین کے خلاف ہے اور انصاف کے دوہرے پیمانے سے بدامنی اور تباہی کے راستے کھلتے ہیں۔ اگر حکومتیں عدالتوں کی جگہ بلڈوزر سے انصاف کرنے لگیں تو پھر قانون کی حکمرانی اور شہری حقوق کا کیا مطلب باقی رہ جاتا ہے ؟ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ بلڈوزور چلاکر کسی کا گھر توڑنا سزا نہیں جرم ہے ، عدالت نے کہا تھا کہ سرکار جج نہیں بن سکتی،قانونی اور غیرقانونی تعین عدلیہ ہی کرے گی۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جن مدارس اور مساجد پر آج بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، انہی اداروں کے علماء نے انگریز استعمار کے خلاف 1803 ء میں جہاد آزادی کا فتویٰ دیا اور پھراس کے نتیجے میں جنگ آزادی کے متوالوں نے تحریک آزادی کی قیادت کی اور ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج انہی اداروں کو تعصب اور نفرت کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔گذشتہ کچھ برسوں میں حکومت سے فرقہ پرستوں کی کھلی حمایت اور قانونی اداروں کی خاموشی سے جس طرح نفرت کی سیاست کو بڑھاوا ملا ہے اس سے ان صدیوں پرانی اقدار کو نقصان پہنچا ہے جو ملک کی صدیوں پرانی تہذیب اور روایت کا حصہ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں سے حب الوطنی کی سند وہ لوگ مانگ رہے ہیں جن کے اجداد کے انگریز حکومت سے معافی نامے اور مصالحت کے واقعات درج ہیں، جبکہ مسلمانوں کے اکابر نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان حالات کے پیش نظر 14اور 15مئی کو جمعیۃعلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہواتھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مذاہب کے درمیان باہمی رواداری، احترامِ انسانیت اور بقائے باہمی کے فروغ کیلئے ہر سطح پر ‘تحریک ہندو مسلم اتحاد پروگرام کئے جائیں گے ۔ (یو این آئی)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتراکھنڈ وقف بورڈ کا مدارس میں رامائن پڑھانے کا اعلان
قومی خبریں

مغربی بنگال میں غیر منظور شدہ مدارس کا جائزہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 13, 2026
جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 13, 2026
رام مندر کی سیکورٹی کے لئےپہلی باراے آئی سرویلینس متعارف کی جائے گی
قومی خبریں

رام مندر عطیات چوری معاملے میں اہم انکشاف-40دن میں 70 بار ہوئی چوری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 13, 2026
بھیلواڑہ میں 6 دنوں میں پانچ حاملہ خواتین کی موت
قومی خبریں

بھیلواڑہ میں 6 دنوں میں پانچ حاملہ خواتین کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2026
لوک سبھا انتخاب:رجحانا ت میں این ڈی اے مضبوط لیکن انڈیا بھی کمزور نہیں
قومی خبریں

تلنگانہ میں 89 لاکھ مشکوک ووٹروں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

کورٹ روم میں ہنگامہ کرنے والے شخص کے خلاف نہیں ہوگی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2026
Next Post
امریکہ نے  ایرانی میزائل اور ڈرون سائٹس کوبنایا نشانہ

امریکہ نے ایرانی میزائل اور ڈرون سائٹس کوبنایا نشانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتراکھنڈ وقف بورڈ کا مدارس میں رامائن پڑھانے کا اعلان

مغربی بنگال میں غیر منظور شدہ مدارس کا جائزہ

6 گھنٹے ago
جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی

جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem