• Home
جمعرات, نومبر 5, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جسٹس یشونت ورما کے خلاف تینوں الزامات ثابت

جانچ کمیٹی کو گھر سے برآمد نقدی پر اطمینان بخش جواب نہیں ملا

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2026
in قومی خبریں
0
جسٹس یشونت ورما کے خلاف تینوں الزامات ثابت

جسٹس یشونت ورما سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بدھ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کر دی گئی۔ یہ وہی معاملہ ہے جس میں جسٹس ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں نقدی ملنے کے الزامات لگے تھے اور ان کے خلاف عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹریز نے یہ رپورٹ اپنے اپنے ایوان میں پیش کی۔ رپورٹ 2 حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ تحقیقات کے دوران ریکارڈ کیے گئے زبانی اور دستاویزی شواہد بھی شامل ہیں۔ 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مئی میں ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو سونپ دی تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے کچھ بڑے انکشافات ہوئے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی نے جسٹس یشونت ورما کے خلاف عائد تینوں الزامات کو درست مانا ہے۔ رپورٹ میں انہیں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ حالانکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کسی طرح کی سازش کے اشارے نہیں ملے ہیں۔

یہ معاملہ دہلی میں جسٹس ورما کی سرکاری رہائش گاہ سے نقدی ملنے اور اس کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات سے متعلق ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے نقدی کی موجودگی، اس سے متعلق شواہد کو محفوظ رکھنے اور جسٹس ورما کی جانب سے دی گئی وضاحت کو لے کر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ کمیٹی نے اپنے نتائج میں جج کو قصوروار قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے 30، تغلق کریسنٹ واقع سرکاری رہائش گاہ کے اسٹور روم میں 500 روپے مالیت کے کافی تعداد میں نوٹ ملے تھے۔ کمیٹی نے کہا کہ جج اطمینان بخش طور پر یہ واضح نہیں کر سکے کہ یہ نوٹ وہاں کیسے پہنچے، ان کا ذریعہ کیا تھا اور ان کی ملکیت کس کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹور روم میں موجود مادی شواہد کو محفوظ یا برقرار نہیں رکھا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ قانونی طریقے سے سیل کرنے اور معائنے سے پہلے اسٹور روم کی حالت بدل گئی تھی۔ بعد میں نقدی کے نوٹ دستیاب نہیں رہے۔ کمیٹی نے اس بات کو بھی مبہم قرار دیا کہ یہ نوٹ آخر کہاں گئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس ورما کی جانب سے خاص طور پر 22 مارچ 2025 کو دیے گئے جواب اور اس کے بعد اختیار کیے گئے موقف کو کمیٹی نے حالات کے مطابق واضح اور اطمینان بخش نہیں پایا۔ کمیٹی نے کہا کہ جواب میں وہ وضاحت، شفافیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری نظر نہیں آئی جس کی ان حالات میں توقع تھی۔ آزاد سرکاری گواہوں اور دیگر تصدیقی مواد کے ساتھ جواب کا موازنہ کرنے پر کمیٹی نے اسے ٹال مٹول والا اور غیر اطمینان بخش قرار دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت
قومی خبریں

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2026
ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم نے امریکی انتخاب میں لہرایا کامیابی کا پرچم
قومی خبریں

ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم نے امریکی انتخاب میں لہرایا کامیابی کا پرچم

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2026
سری گنگا نگر میں ٹرین کو اڑانے کی سازش ناکام
قومی خبریں

سری گنگا نگر میں ٹرین کو اڑانے کی سازش ناکام

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2026
اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی  مردم شماری کا کام کریں گے
قومی خبریں

اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی مردم شماری کا کام کریں گے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 3, 2026
دہلی میں آلودگی کی سنگین سطح برقرار
قومی خبریں

دہلی میں فضائی آلودگی بدترین سطح میں داخل

by Qaumi Tanzeem
نومبر 3, 2026
بھوٹان میں برفانی جھیل ’سنتافو‘ پھٹنے سے تباہی
قومی خبریں

بھوٹان میں برفانی جھیل ’سنتافو‘ پھٹنے سے تباہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 30, 2026
Next Post
غازی آباد اور جیور کے درمیان ریپڈ میٹرو اسٹیشن بنانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت

اتراکھنڈ میں لاپتا افراد کی تلاش، اب تک 4 لاشیں برآمد، دو خواتین کی شناخت

8 گھنٹے ago
ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی بڑی وجہ ایران جنگ : جے ڈی وینس

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार