• Home
ہفتہ, دسمبر 20, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    تقرری نامہ حوالے کرتے وقت نتیش کمار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    دربھنگہ ضلع کے جالے بلاک سے جاری خط سے ریاست کی سیاست میں بھونچال

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    مظفر پور میں باپ نے 5 بچوں سمیت پھانسی لگا لی

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    ہجومی تشدد کے شکار اطہر حسین کی دردناک موت

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئےعدالت کی جانب سے تمام سات ملزمین اور قومی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی: بامبے ہائی کورٹ نے بالآخر آج مالیگاؤں 2008 میں بھکو چوک بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف داخل پٹیشن کو سماعت کے لیے قبول کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت سمیت تمام سات ملزمین اور قومی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کردیا۔ گزشتہ 3 دنوں سے چیف جسٹس بامبے ہائی کورٹ اور جسٹس گوتم انکھڑاس مقدمہ کی سماعت کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے والے بم دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کے ورثاء کے تعلق سے انکوائری کی، بطور عرضی گزار ان کی قانونی حیثیت پر وکلاء سے سوالات کیے اور انہیں عدالتی دستاویزات کی روشنی میں بحث کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے یہ بھی سوال کیا کہ آیا عرضی گذار وں کے بیانات کا اندراج خصوصی عدالت میں ہوا تھا یا نہیں۔ عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا آج ایڈوکیٹ متین شیخ اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے زبانی اور تحریری جواب دیا جس کے بعد دو رکنی بینچ نوٹس جاری کرنے پر راضی ہوئی۔وکلاء نے آج عدالت میں تمام چھ عرضی گزاروں کے دستاویزات جمع کیے نیز عدالت میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی نقل بھی پیش کی جس میں سپریم کورٹ نے متاثرین کو نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کرنے کا قانونی حق دیا ہے۔ پہلی سماعت پر چیف جسٹس نے یہ زبانی تبصرہ کیا تھا کہ بم دھماکہ جیسے حساس مقدمہ میں کسی کو بھی اپیل داخل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے لہٰذا عرضی گذار پہلے عدالت کو مطمئن کریں اس کے بعد ہی نوٹس جاری کی جائے گی۔

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ میں خصوصی این آئی اے عدالت سے بری کیے گئے تمام ملزمین کے خلاف بم دھماکہ متاثرین نثار احمد حاجی سید بلال، شیخ لیاقت محی الدین، شیخ اسحق شیخ یوسف، عثمان خان عین اللہ خان، مشتاق شاہ ہارون شاہ اور شیخ ابراہیم شیخ سپڑونے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے پٹیشن داخل کی تھی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔بم دھماکہ متاثرین نے 2 ستمبر کو ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی جس پر ایک ہفتہ تک رجسٹرار آفس کے عملے نے تفتیش کی اور پھر اسے چیف جسٹس کے سامنے سماعت کے لیئے پیش کیا جہاں تین دنوں تک مسلسل سماعت ہوئی۔ بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد اب ملزمین کو عدالت سے رجوع ہونا ہوگا اور بذریعہ وکلاء یا پھر ذاتی طور پر اپنے دلائل پیش کرنے ہوں گے۔ فریق مخالف یعنی ملزمین اور این آئی اے کی نمائندگی اور دلائل کی سماعت کے بعد ہی ہائی کورٹ متاثرین کی جانب سے داخل پٹیشن پر مزید کارروائی کیے جانے کا حکم جاری کرے گی۔ بم دھماکہ متاثرین نے بامبے ہائی کورٹ سے بی این ایس ایس کی دفعہ 391 کے تحت مزید گواہان کو طلب کرنے کی اور نچلی عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی این آئی اے عدالت نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ مقدمہ کا سامنا کررہے ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر،اجے راہیکر، میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، کرنل پروہت، سوامی سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر اونکار چتروید کو 31 جولائی 2025 کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کر دیا تھا۔ اس مقدمہ میں کل 323 سرکاری گواہان اور 8 دفاعی گواہان نے اپنے بیانات کا خصوصی عدالت میں اندراج کرایا تھا۔ دوران گواہی 39 سرکاری گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوگئے تھے جس کی بنیاد پر عدالت نے ملزمین کو مقدمہ سے بری کر دیا تھا۔ بم دھماکہ متاثرین جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کی توسط سے انصاف کے حصول کے لیئے پھر سے عدالت سے رجوع ہوئے ہیں اور عدالت نے ان کی عرضداشت پر دیر سے ہی سہی لیکن نوٹس جاری کیا ہے یعنی اب بم دھماکہ ملزمین کو عدالت میں اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔ تین دن لگاتار بامبے ہائی کورٹ میں سماعت چلی جس کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پٹیشن کو سماعت کیلئے قبول کر لیا ہے لہذا اب یہ این آئی اے کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی بامبے ہائیکورٹ میں نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف پٹیشن داخل کرے۔

اس معاملہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بم دھماکہ متاثرین نے جمعیۃ علماء پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کی جانب سے ہائی کور ٹ میں پٹیشن داخل کرنے کی اجاز ت دی ہے جس کے بعد ہی ہمارے وکلاء نے ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل کی جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس اہم مقدمہ کی سماعت کے دوران ملک کے نامور کریمنل وکلاء کی خدمات لینے کے لیئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور ہائی کورٹ میں پوری شدت سے مقدمہ کی پیروی کی جائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ این آئی اے بھی اس فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہوگی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی
قومی خبریں

وزیراعلیٰ کی براہ راست مداخلت سےحجاب تنازعہ اب تک حل ہو جانا چاہئے تھا-مایاوتی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
پائلٹ نے 7 سالہ بیٹی کے سامنے مسافر کو بنایا تشدد کا نشانہ
قومی خبریں

پائلٹ نے 7 سالہ بیٹی کے سامنے مسافر کو بنایا تشدد کا نشانہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے روانہ کی چادر
قومی خبریں

کھڑگے نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے روانہ کی چادر

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 20, 2025
منریگا کے خاتمے کے خلاف عالمی ماہرینِ معیشت متحد
قومی خبریں

منریگا کے خاتمے کے خلاف عالمی ماہرینِ معیشت متحد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل  راجیہ سبھا میں پاس
قومی خبریں

’ وی بی- جی آر اے ایم جی‘ بل راجیہ سبھا میں پاس

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2025
کانگریس کا انتخابی دستاویز تمام طبقات کے لیے انصاف کا ضامن۔چدمبرم
قومی خبریں

گاندھی جی کا دوسری بار قتل: پی چدمبرم

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 18, 2025
Next Post
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

19 منٹس ago
مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

وزیراعلیٰ کی براہ راست مداخلت سےحجاب تنازعہ اب تک حل ہو جانا چاہئے تھا-مایاوتی

39 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem