نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور ایم پی وجئے بھابور کے بیٹے نے گجرات کے داہود میں پولنگ بوتھ کو ہائی جیک کرلیا اور اس پورے واقعہ کی لائیو ویڈیو شیئر کیا ۔ بعد میں بی جے پی لیڈر کے غنڈے بیٹے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیاسے ڈیلیٹ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھگوا جماعت کے لیڈر کے بیٹے پر الزام ہے کہ اُس نے پولنگ بوتھ پر موجود عہدیداروں سے بدسلوکی بھی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بھگوا جماعت کے حق میں بوگس ووٹنگ کی۔واضح رہے کہ اس پورے معاملہ پر گودی میڈیا خاموش ہے۔ یہی واقعہ اگر کوئی دوسری اپوزیشن جماعت کے لیڈر یا قائدین کے بیٹے کرتے تو ابھی گودی میڈیا ہنگامہ کھڑا کردیتا۔ اس مرتبہ کے الیکشن میں بھگوا جماعت کھلے عام غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے۔آئیے دن ہندو مسلم نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ معصوم عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھگوا جماعت کے قدآور لیڈر دن بہ دن مسلمانوں کے خلاف کھلے زہر اُگل رہے ہیں۔