• Home
ہفتہ, اگست 30, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    ووٹ چوری کا سلسلہ سالوں سے جاری : راہل گاندھی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

40 دیگر کوہ پیماؤں کو دشوار گزار ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
in قومی خبریں
0
کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے کرگل ضلع میں نون کن چوٹی (7135 میٹر) پر برفانی طوفان کی وجہ سے ایک کوہ پیما کی جان چلی گئی جبکہ 40 دیگر کوہ پیماؤں کو دشوار گزار ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق 26 اگست کی رات اچانک برفباری، تیز ہواؤں اور شدید سردی نے صورتحال کو نہایت خطرناک بنا دیا۔ اس دوران جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے کمل منڈل، جو انڈین ریلوے میں اسسٹنٹ ویجیلنس آفیسر تھے، برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ کر جان بحق ہوگئے۔

پولیس اور یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ساتھ مقامی رضاکاروں نے بھی برفانی طوفان میں پھنسے کوہ پیماؤں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کئی گھنٹوں کی برفانی تگ و دو اور صفر سے نیچے درجہ حرارت میں سفر طے کرنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 30سے40 کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکالا۔

پھنسے ہوئے افراد میں آسٹریلیا کے 52 سالہ کوہ پیما سیڈریک سالدانا بھی شامل تھے، جو برفانی طوفان کے دوران شدید نمونیا کا شکار ہوگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔دریں اثنا فوج کی فائر اینڈ فیوری کارپس کے مطابق اس مہم میں ہندوستان، آسٹریا، آسٹریلیا اور پولینڈ کے کوہ پیما شامل تھے، جو نون کن چوٹی کی مہم جوئی پر تھے کہ اچانک موسم بگڑ گیا اور شدید برفانی طوفان نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پھنسے کوہ پیماؤں کو فوری طور پر محفوظ مقام تک نکالا گیا اور مرحوم کوہ پیما کے جسد خاکی کو بھی احترام اور وقار کے ساتھ ایئر لفٹ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا: ’ فائر اینڈ فیوری کارپس دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ریلوے محکمے کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔‘یاد رہے کہ اسی برفانی طوفان کے دوران کرگل پولیس، یو ٹی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور مقامی رضاکاروں نے بھی ایک مشکل ترین ریسکیو آپریشن انجام دیا، جس میں تقریباً 40 کوہ پیماؤں کو زندہ سلامت محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
ووٹر ادھیکار یاترا میں  سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی  شامل
قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی شامل

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا  حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا
قومی خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
کشمیر کے اسکولوں میں  دہشت گرد  ا نہ حملوں سے بچاؤ کی تربیت
قومی خبریں

شہروں میں پرائیویٹ اسکولوں کا بول بالا

by Qaumi Tanzeem
اگست 28, 2025
ووٹ چوروں کو سب سے پہلے بہار میں ملے گی سزا
قومی خبریں

ووٹ چوروں کو سب سے پہلے بہار میں ملے گی سزا

by Qaumi Tanzeem
اگست 28, 2025
راجوری کے 14 سالہ باکسر محمد یاسر کا کمال
قومی خبریں

راجوری کے 14 سالہ باکسر محمد یاسر کا کمال

by Qaumi Tanzeem
اگست 28, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

40 سیکنڈز ago
’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

22 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem